زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج اب ملک گیر تحریک بننے کے لئے تیار ہے۔ دراصل ملک بھر میں کسان تنظیموں نے 8 دسمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ اس میں پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، راجستھان سمیت متعدد ریاستوں کی کسان تنظیمیں شامل ہیں۔
بھارت بند کی حمایت میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، دراوڈا منیتر کشگھم کے ایم کے اسٹالن، این سی پی کے شرد پوار، راشٹریہ جنتا دل کے تیجسوی یادو، پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کے فاروق عبد اللہ، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، سی پی آئی کے سیتارام یچوری، سی پی آئی کے ڈی راجہ، سی پی آئی (مالے) کے دیپانکر بھٹاچاریہ، آل انڈیا فارورڈ بلاک کے دیب برت بسواس، ریوویلیوشنری سوشلسٹ پارٹی کے منوج بھٹاچاریہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
کسانوں تنظیموں نے 'بھارت بند' کی حمایت کرنے والی سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا
آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی کے بینر تلے بلائے جانے والے 'بھارت بند' میں ملک بھر کے 400 سے زیادہ کسان تنظیمیں شامل ہیں۔
وہیں اکھل بھارتیہ کسان سنگھرش سمنویہ سمیتی (اے آئی کے ایس سی سی) نے کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ، ڈی ایم کے سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کا کسانوں کے' بھارت بند' کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔