ETV Bharat / state

Kendriya Sainik Board Meeting بھگونت مان سابق فوجیوں کے مفاد کیلئے پرعزم، چیتن سنگھ جوڑا ماجرا - دہلی میں کیندریہ سینک بورڈ کی میٹنگ

نئی دہلی کے وگیان بھون میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں 31ویں کیندریہ سینک بورڈ کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس دوران ڈیفنس سروس ویلفئر پنجاب کابینہ کے وزیر چیتن سنگھ جوڑماجرا نے کہا کہ 'پنجاب حکومت ہمارے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔' Chetan Singh Jouramajra on Ex Servicemen

بھگونت مان سابق فوجیوں کے مفاد کے لیے پرعزم، چیتن سنگھ جوڑاماجرا

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 7:19 AM IST

چندی گڑھ: ڈیفنس سروس ویلفئر پنجاب کابینہ کے وزیر چیتن سنگھ جوڑماجرا نے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی طرف سے وگیان بھون، نئی دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں 31ویں کیندریہ سینک بورڈ کی میٹنگ میں حصہ لیا۔ اس میٹنگ میں مختلف ریاستوں کے وزراء، وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام اور کیندریہ سینک بورڈ، متعلقہ ریاستی سینک بورڈ کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ سابق فوجی ایک قومی اثاثہ ہیں۔ مادر وطن کی حفاظت، قومی تعمیر اور دیگر مختلف قدرتی آفات میں ان کا کردار انتہائی قابل تحسین رہا ہے۔ کووڈ-19 کے دوران ان کی شراکت کو خصوصی طور پر ذکر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پنجاب کے سابق فوجیوں کی بھی تعریف کی، جنہوں نے ہمیشہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کے لیے بہادری سے جنگ لڑی، پورا ملک ان کا مقروض ہے۔ سابق فوجیوں اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اور بہت کم عمر میں سبکدوش ہونے والے سابق فوجیوں کی بحالی کے لیے کوششوں پر خصوصی زور دیا گیا۔ چیتن سنگھ جوڑاماجرا نے کہا کہ بھگونت مان کی قیادت والی پنجاب حکومت ہمارے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور وزیر دفاع نے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پنجاب حکومت کے عزم کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: India to Buy Defence Equipments مسلح افواج کے لیے 70 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کو منظوری

کابینہ کے وزیر پنجاب نے تمام ملازمتوں میں، سابق فوجیوں کے لیے فلاحی سکیموں اور پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ انفراسٹرکچر میں 13 فیصد ریزرویشن کوٹہ کی فراہمی کے لیے اپنی حکومت کے عزمکو دہرایا۔ پنجاب کے سابق فوجیوں کی خدمات کو قبول کرتے ہوئے چیتن سنگھ جوڈاماجرا نے کہا کہ ان کی حکومت قوم کی خدمت کرنے پر تمام سابق فوجیوں کو سلام کرتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.