ETV Bharat / state

حلال سرٹیفائد مصنوعات پر پابندی سے عوام میں بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں: وسیم سیفی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 9:16 PM IST

Updated : Nov 23, 2023, 9:24 PM IST

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں حلال مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سے ہی اتر پردیش کے مختلف حصوں میں حلال سرٹیفائد مصنوعات کی دکانوں پر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔

حلال سرٹیفائد مصنوعات پر پابندی سے عوام میں بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں: وسیم سیفی
حلال سرٹیفائد مصنوعات پر پابندی سے عوام میں بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں: وسیم سیفی
حلال سرٹیفائد مصنوعات پر پابندی سے عوام میں بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں: وسیم سیفی

دہلی: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں حلال مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سے ہی اتر پردیش کے مختلف حصوں میں حلال سرٹیفائد مصنوعات کی دکانوں پر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں حلال مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سے ہی اتر پردیش کے مختلف حصوں میں حلال سرٹیفائد مصنوعات کی دکانوں پر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے اور کاروباریوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے جس پر مختلف ملی و سماجہ تنظیمیں اپنے بیانات جاری کر رہی ہیں۔

اسی سے متعلق کانگریس کے سینیئر لیڈر اور پسماندہ محاذ کے رہنما وسیم سیفی نے آج اوکھلا میں حلال مصنوعات پر پابندی سے متعلق ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں حلال سرٹیفائد مصنوعات پر پابندی عائد سے لوگوں لو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی نان ویج غذا تناول فرماتے ہیں ان کی صحت کے لیے حلال مصنوعات ہی فائدہ مند ہے کیونکہ حلال گوشت اس طریقے سے ذبح کیے جانے والے گوشت کو کہتے ہیں جس میں سے تمام خون جسم سے نکل جائے جبکہ جھٹکے والے گوشت میں خون باقی رہتا ہے ایسے میں خون باقی رہنا بیماریوں کا باقی رہنا ہے اور اس سے لوگوں میں بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ یہ صرف اور صرف سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے کیا گیا اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی پر کارروائی، پنوتی والے بیان پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

اس کے علاوہ وسیم سیفی نے راجستھان میں آئندہ دنوں میں ہونے والے انتخابات پر بھی اپنی بات رکھی انہوں نے کہا کہ اگر ان پانچ ریاستوں کے انتخابات میں کانگریس کو کامیابی ملتی ہے تو اس سے مسلمانوں کا فائدہ ہوگا اور جو ملازمتیں مودی حکومت کے دوران ختم کر دی گئی ہے ان کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ راہل گاندھی سبھی کو اپنے ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اسی لیے ہمیں امید ہے کہ کانگریس کی سرکار آنے کے بعد مسلمانوں کو بھی ان کی نمائندگی سرکاری ملازمتیں مل پائیں گی۔

Last Updated : Nov 23, 2023, 9:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.