ETV Bharat / state

دہلی حکومت نے مذہبی تقریبات پر پابندی عائد کی - etv news

دہلی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ہولی، نوراتری اور شب برات و دیگر مذہبی تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Ban on Holi, Navratri and Shab-e-Baaraat in public places in Delhi
دہلی سرکار کا فیصلہ مزہبی تقریبات منعقد کرنے پر پابندی
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 7:25 AM IST

Updated : Mar 24, 2021, 8:50 AM IST

دہلی میں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ پچھلے 3 ماہ میں سب سے زیادہ ہیں۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر دہلی حکومت نے آنے والے تہواروں کی تقریبات کو عوامی سطح پر منعقد کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بارے میں دہلی حکومت کی طرف سے باضابطہ حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس حکم کے مطابق دہلی میں ہولی، نوراتری اور شب برات کے عوامی پروگراموں پر پابندی ہوگی۔ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ تہواروں کے دوران دہلی کے کسی بھی عوامی مقام، عوامی گراؤنڈ، عوامی پارک، مارکٹ یا مذہبی مقام پر کوئی عوامی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس سلسلے میں ضلع کے تمام ضلعی مجسٹریٹ اور ڈی سی پیز کو حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2 دن قبل دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ دہلی حکومت نے اب فیصلہ کیا ہے کہ دہلی کے ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشن اور آئی ایس بی ٹی بس اڈوں پر کورونا کی جانچ ہوگی نیز دہلی کے اندر ایسے مقامات پر بے ترتیب جانچ کی جائے گی جہاں پرائیویٹ بسوں کا اجتماع ہوتا ہے جس کے لئے دہلی حکومت نے تمام اضلاع کے ڈی ایم اور ڈی سی پی کو ہدایات دی ہیں۔

اس حکم کے مطابق ان ریاستوں سے آنے والے افراد کی جانچ میں ترجیح دی جائے جہاں زیادہ کورونا کیس آرہے ہیں۔

Last Updated : Mar 24, 2021, 8:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.