متنازع بیانات دینے کے لیے مشہور یوگا گرو سوامی رام دیو ان دنوں میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ یک کے بعد دیگر متنازع بیانات کے سبب سرخیوں میں ہیں۔ بابا کے بیانات ملک کے ڈاکٹروں کی توہین بتایا جارہا ہے۔ شائد یہی وجہ ہے کہ بابا رام دیو کے خلاف آئی ایم اے کھل کر میدان میں آگئے ہیں۔
ملک کے تمام ڈاکٹروں نے بابا رام دیو کے خلاف مورچہ کھولتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس بھی بھیجا ہے۔ اتنا کچھ ہونے کے باوجود بابا رام دیو رکنے کے موڈ میں نظر نہیں آرہے ہیں۔
اسی دوران یوگا گرو بابا رام دیو کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت کا بتایا جارہا ہے جب بابا ملک بھر میں کاروباروں سے منسلک عہدیداروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ بات چیت میں بابا یہ کہ رہے ہیں کہ کسی کے باپ میں دم نہیں ہے جو رام دیو کو گرفتار کر سکے۔
واضح رہے کہ بابا کے بیانات کے بعد ملک میں ایلوپیتھی اور آیوروید پر جنگ چھڑ گئی ہے۔ آئی ایم اے نے بابا رام دیو کو پہلے ہی ایک ہزار کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔ جبکہ ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈبیٹ میں انہیں بے عزتی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔'