ETV Bharat / state

'پتنجلی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد موقف واضح کیا جائے گا'

مرکزی وزارت آیوش کے وزیر شریپد نائک نے کہا کہ 'وزارت، فارماسیوٹیکل دیو پتنجلی کی آیورویدک دوا 'کورونل اور سوساری' کے بارے میں پتنجلی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اپنا موقف واضح کرے گی۔'

آیوش منسٹری
آیوش منسٹری
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 8:36 PM IST

مرکزی وزارت آیوش کے وزیر شریپد نائک نے کہا کہ 'وزارت، فارماسیوٹیکل دیو پتنجلی کی آیورویدک دوا 'کورونل اور سوساری' کے بارے میں پتنجلی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اپنا موقف واضح کرے گی۔'

تاہم وزیر نے کہا کہ یہ اچھا ہے کہ بابا رام دیو نے کورونا وائرس کے خلاف ملک کو ایک نئی دوا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ اچھی بات ہے کہ بابا رام دیو نے ملک میں ایک نئی دوا لانچ کی ہے لیکن قاعدہ کے مطابق اس کو پہلے آیوش وزارت کے پاس آنا ہے'۔

انہوں نے یہاں تک کہا کہ 'پتنجلی نے ایک رپورٹ بھیجی ہے۔ ہم اس پر غور کریں گے اور رپورٹ کی جانچ کے بعد کچھ فیصلہ لیا جائے گا'۔

آیوش وزارت نے منگل کے روز کہا تھا کہ 'وزارت نے میڈیا میں پتنجلی آیورویدک لمیٹیڈ کے ذریعہ کووڈ 19 کے علاج کے لئے تیار کی جانے والی آیورویدک دوا کے بارے میں میڈیا میں آنے والی خبروں کا جائزہ لیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'کمپنی کو اس طرح کے دعووں کی تشہیر کرنا بند کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس مسئلے کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کے بعد کچھ فیصلہ لیا جائے گا'۔

وزارت نے اپریل میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کووڈ-19 پر کسی بھی طرح کی تحقیق وزارت آیوش کے نوٹس میں لانا ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.