نوئیڈا: نوئیڈا اتھارٹی کی ٹیم آج سیکٹر-81 میں میٹرو اسٹیشن کے قریب غیر قانونی کالونیوں کے خلاے کارروائی کرنے پہنچی تھی تاہم کالونی کے لوگوں نے زبردست ہنگامہ کیا اور نوئیڈا اتھارٹی کی ٹیم کو بغیر کارروائی کے ہی واپس لوٹنا پڑا۔ bulldozer could not run in Noida
واضح رہے کہ نوئیڈا کے سیکٹر-81 میں بڑی تعداد میں غیر قانونی کالونیاں تعمیر کی جارہی ہے جبکہ نوئیڈا اتھارٹی غیر قانونی کالونیوں اور ناجائز تجاوزات کے خلاف مسلسل کارروائی کررہی ہے۔ Noida authority action on illegal encroachment
مزید پڑھیں:
اسی حوالے سے آج صبح جیسے ہی نوئیڈا اتھارٹی کے 4 بلڈوزر سیکٹر-81 میٹرو اسٹیشن کے قریب بنے کالونیوں پر کارروائی کے لیے پہنچی۔ ویسے ہی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں نے ہنگامہ شروع کردیا، اور اتھارٹی کی ٹیم کے سامنے آگئے۔ جائے وقوع کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے نوئیڈا اتھارٹی کی ٹیم کو بغیر کسی کارروائی کے ہی لوٹنا پڑا۔