شمال مشرقی ضلع میں کام کررہے 'عطیہ روٹی بینک' نے درجنوں ضرورت مندوں کو راشن کٹ فراہم کیا ہے۔
تنظیم نے کہا کہ اسی طرح آگے لوگوں کی مدد کی جائے گی، لوگوں سے مطالبہ ہے کہ تمام لوگ لاک ڈاؤن کی پیروی کریں۔
تنظیم کے بانی سمیر شیروانی نے بتایا کہ عطیہ روٹی بینک نے ملک کے اس مشکل وقت میں بھی ضرورت مند لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کی اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے، اور دوسروں سے بھی آگے آنے اور لوگوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ عطیہ روٹی بینک گذشتہ ڈیڑھ برس سے غریب اور نادار افراد کی مدد کرتا آرہا ہے۔
شیروانی کے مطابق اس تنظیم کے پاس پہلے ہی پچاس اہل خانہ کی ایک فہرست موجود تھی، جو ہر دن سخت محنت مزدوری کرکے دو وقت کی روٹی جمع کرپاتے تھے، جبکہ کوروناوائرس سے بچنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد اب ایسے سو سے زائد افراد ایسے پائے گئے ہیں، جن کے سامنے کھانے پینے کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔
سمیر شیروانی نے بتایا کہ تنظیم میں موجود سراج الرحمان، ارشاد انصاری، شمس الدین، افروز شیروانی، توقیر فاروقی نے ضرورت مند افراد کو راشن کٹ مہیا کرائی ہے اس راشن کِٹ میں آٹا، چاول، چینی، دال، تیل، جائے کی پتی، وغیرہ موجود ہے۔
سمیر شیروانی نے بتایا کہ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ لاک ڈاؤن کے اس وقت میں جس طرح سے عطیہ روٹی بینک نے آگے بڑھ کر غریب بے سہارا لوگوں کی مدد کی ہے یہ کس حد تک تنظیم کے لیے کارگر ثابت ہوتی ہے