مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے پیر کو ڈیف اولمپکس کے لیے بھارتی ٹیم کو برازیل روانہ کیا۔ واضح رہے کہ برازیل میں یکم مئی سے ڈیف اولمپکس شروع ہونے جا رہے ہیں، جس کے پیش نظر 65 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم مقابلے میں حصہ لینے برازیل جا رہی ہے۔ اس دوران قومی راجدھانی دہلی میں الوداعی تقریب میں مرکزی وزیر کھیل نے کہا کہ ہم نہ صرف 65 کھلاڑیوں پر مشتمل سب سے بڑا دستہ بھیج رہے ہیں بلکہ ہم ڈیف اولمپکس کے لیے نوجوانوں کا دستہ بھی بھیج رہے ہیں۔
مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ برازیل کے ڈیف اولمپکس میں جو کھلاڑی پہلی بار حصہ لے رہے ہیں، ان کو صرف اتنا ہی کہیں گے کہ جیت یا ہار کے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو اپنا 100فیصد دینا ہوگا۔ Deaflympics Team Leaves for Brazil
انہوں نے کہا کہ مقابلے میں جو کھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط ہوتا ہے وہی جیت سکتا ہے۔ اس لیے آپ کو جسمانی طاقت کے ساتھ ذہنی طور پر بھی مضبوط ہونا ہوگا۔ مرکزی وزیر کھیل نے برازیل ڈیف اولمپکس کے لیے بھارتی دستے کو روانہ کیا۔ اس کے ساتھ اتھارٹی نے مرکزی وزیر کھیل کے ساتھ کھلاڑیوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیں: IPL 2022 Preview: لکھنؤ اور پنجاب کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع