ETV Bharat / state

آپ کے رکن اسمبلی پرکاش جروال گرفتار - ڈاکٹر کے خودکشی معاملے میں دہلی پولیس نے جروال گرفتار کر لیا

آپ کے رکن اسمبلی پرکاش جروال کو ان کے ایک دوست کے ساتھ آج ڈاکٹر کے خودکشی معاملے میں دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ پہلے سے ہی جاری تھا

آپ کے رکن اسمبلی پرکاش جروال گرفتار
آپ کے رکن اسمبلی پرکاش جروال گرفتار
author img

By

Published : May 9, 2020, 9:11 PM IST

دہلی سے آپ کے رکن اسمبلی پرکاش جروال کو ان کے ایک دوست کے ساتھ آج ڈاکٹر کے خودکشی معاملے میں دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ پہلے سے ہی جاری تھا، وہیں گرفتاری کے بعد ڈی سی پی اتول ٹھاکر کا کہنا ہے کہ دونوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

جانکاری کے مطابق رکن اسمبلی جروال ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کر رہے تھے، تبھی پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا، گرفتاری کے بعد جروال نے پولیس کی اس کارروائی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'ان کے ساتھ یہ سیاسی سازش ہوئی ہے، اور اگر ان کی جگہ کوئی کانگریس یا بی جے پی کا رکن اسمبلی ہوتا تو شائد ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو مسلسل پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ ہم نے گزشتہ کئی سالوں سے ٹینکر مافیاؤں کے خلاف لڑتے آ رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں دیولی علاقے میں ایک ڈاکٹر نے خود کشی کی تھی، جس میں عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی پرکاش جروال سمیت ان کے بھائی اور ان کے دوستوں پر خودکشی کے لئے اکسانے کا معاملہ درج ہوا تھا۔ جس کے بعد آج پولیس نے ملزم ممبر اسمبلی پرکاش جروال کو اپنے ساتھی کے ساتھ گرفتار کر لیا اور تھانے میں بٹھا کر پوچھ گچھ کر رہی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.