اس موقع پر آشمین منجال میک اپ اور ہیئر اکیڈمی کے طلباء کو مدعو کیا گیا اور ریمپ پر عمدہ تخلیقات پیش کیں۔
ماڈلز میں حیرت انگیز ویڈنگ میک اوورز ، فنتاسی میک اپ اور ہیئر ڈیزائننگ کو پیش کیا گیا۔ فیس آف چیمپیئن شپ میں ہزاروں شائقین نے حصہ لیا۔
ججوں میں پیشہ ور افراد شامل تھے، فاتح اور رنر اپ کو اداکار یتن ورما نے ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا۔
اسٹار اکیڈمی طلبأ و طالبات کو تین ماہ کی تربیت فراہم کرتی ہے۔ اس کے بعد انہیں ویڈنگ، فیشن اور بالی ووڈ انڈسٹری میں کیریئر شروع کرنے کے مواقع بھی ملتے ہیں۔
ہر سال اسٹار اکیڈمی کے طلباء کے لیے عظیم الشان گریجویشن ڈے اور فیس آف چیمپین شپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اکیڈمی کے طلباء پروگرام میں میک اپ شوز اور ریمپ واک میں حصہ لیتے ہیں۔ اپنا نیا سفر شروع کرنے والے طلبأ و طالبات کو مہارت اور قابلیت کو ظاہر کرنے کا موقع ملتا ہے۔