ETV Bharat / state

الیکشن کمشنر اشوک لواسا مستعفی - اشوک لواسا

بھارتی الیکشن کمیشن میں طویل خدمات انجام دینے والے اشوک لواسا نے آج استعفی دے دیا ہے۔

الیکشن کمشنر اشوک لواسا مستعفی
الیکشن کمشنر اشوک لواسا مستعفی
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 5:51 PM IST

ذرائع کے مطابق لواسا کو فلپائن میں واقع ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کا نئب صدر منتخب کیا گیا ہے، وہ ستمبر میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

مرکزی وزارت خزانہ کے سکریٹری کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد اشوک لواسا کو 23 جنوری 2018 کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 15 جولائی کو لواسا کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) میں مقرر کیا گیا تھا۔ لواسا، دیواکر گپتا کی جگہ لیں گے جن کی میعاد 31 اگست کو ختم ہوگی۔

اے ڈی بی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لواسا جن کی میعاد اکتوبر 2022 میں ختم ہونی والی تھی، کا بھارتی سول سروس میں طویل اور نمایاں کیریئر رہا ہے۔ ہم ان کے تجربات کا فائدہ اٹھائیں گے۔

لواسا اس سے قبل متعدد اعلی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ، جن میں وزارت خزانہ کے سکریٹری، وزارت برائے تبدیلی ماحولیات کے سکریٹری، اور شہری ہوا بازی کے سکریٹری شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.