دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ تعمیراتی مقامات پر دھول آلودگی پر قابو پانے کے لئے 75 اور کوڑا جلانے کے واقعات پر نظر رکھنے کے لئے 250 ٹیمیں تشکیل دینے کے ساتھ ہی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے دس نکاتی پروگرام پر بڑے پیمانے پر عوامی مہم شروع کی جائے گی۔
کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے 10 نکات پر بڑے پیمانے پر عوامی مہم چلائی جائے گی۔ تعمیراتی مقامات پر دھول آلودگی کو روکنے کے لیے 75 اور کوڑا جلانے کی واقعات پر نظر رکھنے کے لئے 250 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ گرین وار روم کو مزید مستحکم کرنے کے لیے شکاگو یونیورسٹی اور جی ڈی آئی کے ساتھ ایک پروگرام مینجمنٹ یونٹ بنایا گیا ہے اور 50 نئے ماحولیاتی انجینیئر کی بھرتی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:دہلی حکومت نے گنگا رام اسپتال کو نوٹس جاری کیا
ای - ویسٹ سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی میں 20 ایکڑ میں ملک کا پہلا ای ایکو ویسٹ پارک بنایا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرالی جلانے پر روک لگانے کے لئے مرکز اور پڑوسی ریاستوں نے کچھ نہیں کیا، جس کی وجہ سے اب کسانوں کو پرالی جلانا پڑے گی۔ انہوں نے اپیل کی کہ دہلی کی طرح ہی بقیہ ریاستی سرکاریں بھی اپنے کسانوں کے کھیتوں میں مفت بائیو ڈی کمپوزر کا چھڑکاؤ کریں۔ ساتھ ہی مرکز اور ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ دہلی آنے والی گاڑیوں کو سی این جی اور این سی آر میں چلنے والی صنعتوں کو پی این جی میں تبدیل کیا جائے۔
یو این آئی