کیجریوال نے میڈیا سے بات چیت میں کہا’’ بجٹ کو ملتوی نہیں کیا جانا چاہئے، ہم چاہتے ہیں کہ مرکزی حکومت دہلی کی تعمیر و ترقی کے لئے معقول رقوم مہیا کرانے کا اعلان کرے‘‘ ۔
واضح رہے کہ دہلی میں اسمبلی انتخابات آٹھ فروری سے ہونے ہیں اور پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہو رہا ہے اور یکم فروری کو عام بجٹ پیش کیا جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور کسی حکومت کو نئی پالیسی لانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے، لیکن عام بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جانا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ دہلی کی تعمیر و ترقی سے سیاست کو الگ رکھا جانا چاہئے اور عام بجٹ پہلے سے طے شدہ تاریخ یکم فروری کو ہی پیش کیا جانا چاہئے، یہ دہلی کے لوگوں کے مفاد میں ہونا چاہئے۔
مرکزی حکومت کو دہلی کے لوگوں کے مفاد میں زیادہ سے زیادہ اسکیموں کو لانا چاہئے۔