ETV Bharat / state

'کیجریوال مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں'

سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمان وجے گوئل نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر مسلسل جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی کے ووٹر آٹھ فروری کو اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (آپ) کا صفایا کر دیں گے۔

سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمان وجے گوئل
سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمان وجے گوئل
author img

By

Published : Jan 27, 2020, 7:13 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:24 AM IST

بی جے پی کے رکن پارلیمان وجے گوئل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعلی اروند کیجریوال گزشتہ پانچ برس سے صرف 'ٹکڑے ٹکڑے گینگ' کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں شاہين باغ میں ملک مخالف طاقتوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے کیجریوال کے ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے ساتھ قربت مکمل طور پر بے نقاب ہو گئی ہے جسے ملک قطعی برداشت نہیں کرنے والا ہے۔

بی جے پی کی دہلی یونٹ کے سابق صدر نے کہا کہ وزیر اعلی نے تسلیم کر لیا ہے کہ گزشتہ پانچ برس میں ان کی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا ہے اور وہ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ کیجریوال یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے تھے کہ وزیراعظم نریندر مودی انہیں کام نہیں کرنے دے رہے ہیں اور اب کہہ رہے ہیں، خوب کیا کام اور نعرہ دے رہے ہیں، لگے رہو کیجریوال، لیکن حقیقت دیکھی جائے تو کہہ سکتے ہیں، بدعنوانی میں گزشتہ پانچ برس، گندا پانی اور آلودگی سے عوام بے حال ہیں، اب بس کرو کیجریوال، دہلی کے عوام آپ کے جھوٹے وعدوں کو جان چکی ہے۔

گوئل نے کہا کہ کیجریوال بدعنوانی ختم کرنے کا نعرہ دے کر اقتدار میں آئے تھے، لیکن وہ خود بدعنوانوں کے ساتھ بدعنوان ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلی نے نہ تو دہلی کو صاف پانی دیا، نہ اچھی تعلیم دی، نہ صحت پر کوئی کام کیا اور نہ ہی ان کے محلہ کلینک میں ڈاکٹر ہیں اور نہ ہی دوائیں۔

پانچ برس تک جمنا کو صاف کرنے کی بات کہتے رہے۔ دہلی کو چمکانے اور آلودگی کم کرنے کا وعدہ کیا، لیکن آج دارالحکومت میں چاروں طرف گندگی پھیلی ہوئی ہے، نالوں کی صفائی نہیں ہوتی۔ بزرگوں کی پنشن پر جھوٹ بولتے رہے اور نئے لوگوں کو پنشن نہیں دی جا رہی ہے۔ پچاس ایسے مسائل ہیں، جس پر آپ پارٹی نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Jan 27 2020 5:59PM

کیجریوال مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں : وجے گوئل

نئی دہلی، 27 جنوری (یواین آئی) سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ وجے گوئل نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر مسلسل جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی کے ووٹر آٹھ فروری کو اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (آپ) کا صفایا کردیں گے۔

مسٹر گوئل نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر کیجریوال گزشتہ پانچ سال سے صرف 'ٹکڑے ٹکڑے گینگ' کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریت (ترمیمی) قانون (سي اےاے) کی مخالفت میں شاهين باغ میں ملک مخالف طاقتوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے مسٹر کیجریوال کے ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے ساتھ قربت مکمل طور بے نقاب ہو گئی ہے جسے ملک قطعی برداشت نہیں کرنے والا ہے۔

بی جے پی کی دہلی یونٹ کے سابق صدر نے کہا کہ وزیر اعلی نے تسلیم کرلیا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں ان کی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا ہے اور وہ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔مسٹر کیجریوال یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے تھے کہ وزیر اعظم نریندر مودی انہیں کام نہیں کرنے دے رہے ہیں اور اب کہہ رہے ہیں، خوب کیا کام اور نعرہ دے رہے ہیں، لگے رہو کیجریوال، لیکن حقیقت دیکھی جائے تو کہہ سکتے ہیں بدعنوانی میں گزشتہ پانچ سال، گندا پانی اور آلودگی سے عوام بے حال ہیں، اب بس کرو کیجریوال، دہلی کے عوام آپ کے جھوٹے وعدوں کو جان چکی ہے۔

مسٹر گوئل نے کہا کہ مسٹر کیجریوال بدعنوانی ختم کرنے کا نعرہ دے کر اقتدار میں آئے تھے، لیکن وہ خود بدعنوانوں کے ساتھ بدعنوان ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلی نے نہ تو دہلی کو صاف پانی دیا، نہ اچھی تعلیم دی، نہ صحت پر کوئی کام کیا اور نہ ہی ان کے محلہ کلینک میں ڈاکٹر ہیں اور نہ ہی دوائیں۔

پانچ سال تک جمنا کو صاف کرنے کی بات کہتے رہے۔ دہلی کو چمکانے اور آلودگی کم کرنے کا وعدہ کیا لیکن آج دارالحکومت میں چاروں طرف گندگی پھیلی ہوئی ہے، نالوں کی صفائی نہیں ہوتی۔ بزرگوں کی پنشن پر جھوٹ بولتے رہے اور نئے لوگوں کو پنشن نہیں دی جا رہی ہے۔ پچاس ایسے مسائل ہیں، جس پر آپ پارٹی نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔

یواین آئی ۔ م س

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 4:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.