ETV Bharat / state

کیجریوال دہلی کے معمر شہریوں کو رام للا کا مفت درشن کرائيں گے

یجریوال کی صدارت میں دہلی سکریٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ میں کابینہ نے 'مکھیہ منتری تیرتھ یاترا' اسکیم کے تحت رام للا کے درشن کے لیے بزرگوں کو ایودھیا لے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

Arvind Kejriwal
Arvind Kejriwal
author img

By

Published : Oct 27, 2021, 7:55 PM IST

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بدھ کے روز کہا کہ ایودھیا کو 'مکھیہ منتری تیرتھ یاترا' اسکیم میں شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت اب وہ تمام معمر شہریوں کو مفت میں رام للا کا درشن کرائیں گے۔

مسٹر کیجریوال کی صدارت میں دہلی سکریٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ میں کابینہ نے 'مکھیہ منتری تیرتھ یاترا' اسکیم کے تحت رام للا کے درشن کے لیے بزرگوں کو ایودھیا لے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

اس اہم فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ہم نے 'مکھیہ منتری تیرتھ یاترا' اسکیم کا دائرہ بڑھایا ہے اور اب اس میں ایودھیا کو بھی شامل کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت رام للا کی زیارت کے لیے بزرگوں کو ایودھیا لے جانے کا سارا خرچ دہلی حکومت برداشت کرے گی۔ اب تک ہم 35 ہزار لوگوں کو مختلف زیارت گاہوں کی سیر کر اچکے ہیں۔

میری کوشش ہے کہ ایک طرح سے تمام بزرگوں کا شرون کمار بن کر ان کو رام للا کا درشن کرا دوں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ اسکیم گزشتہ ڈیڑھ سال سے بند تھی لیکن اب کورونا وائرس کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ ایک ماہ میں درشن کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جائے۔ اس لیے ہر کوئی تیرتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن کرسکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.