ETV Bharat / state

MCD Election Campaign اروند کیجریوال نے مسلمانوں اور تبلیغی جماعت کو بدنام کیا تھا، اویسی کا الزام - مسلمانوں اور تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کا الزام

اے آئی ایم آئی ایم نے بھی دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 15 وارڈوں میں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اتوار کو اے آئی ایم آئی ایم امیدواروں کے انتخابی مہم کے لیے دہلی پہنچے اور شمال مشرقی دہلی کے پرانے مصطفی آباد اور سیلم پور سمیت مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کیا اور اے آئی ایم آئی ایم کے امیدواروں کے حق میں لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ asaduddin owaisi attacks on arvind kejriwal

اویسی
اویسی
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 8:56 AM IST

نئی دہلی: تمام پارٹیاں دہلی میں ایم سی ڈی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے دہلی پہنچ کر لوگوں سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدواروں کے حق ووٹ دینے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیجریوال نے مسلمانوں اور تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کا کام کیا ہے۔

اویسی

اے آئی ایم آئی ایم نے بھی دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 15 وارڈوں میں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اتوار کو اے آئی ایم آئی ایم امیدواروں کے انتخابی مہم کے لیے دہلی پہنچے اور شمال مشرقی دہلی کے پرانے مصطفی آباد اور سیلم پور سمیت مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کیا اور اے آئی ایم آئی ایم کے امیدواروں کے حق میں لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔asaduddin owaisi attacks on arvind kejriwal

ایم سی ڈی انتخابی مہم میں اویسی الگ ہی رنگ میں نظر آئے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے زیادہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر حملہ کرتے نظر آئے۔ انہوں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو چھوٹا ریچارج قرار دیتے ہوئے طنز کیا۔ اویسی نے کہا کہ دہلی میں کسی نے کوئی کام نہیں کیا، نہ اسکول بنایا ہے، نہ صفائی ہوئی ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، گلیاں بھی خستہ حال ہیں۔

اویسی نے اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اروند کیجریوال نے کورونا کی وبا میں مسلمانوں اور تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کا کام کیا ہے۔ انہیں سپر اسپریڈرز قرار دیا۔ تبلیغی جماعت کے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اویسی نے دہلی میں فسادات کے حوالے سے اروند کیجریوال کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ جب ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کی آگ بھڑک رہی تھی تو اروند کیجریوال نے اپنی زبان، آنکھیں اور کان بند کر لیے تھے۔

جہانگیرپوری تشدد کے دوران بھی اروند کیجریوال نے بلڈوزر کی کارروائی کی حمایت کی تھی۔ اس کے علاوہ جب شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف احتجاج ہو رہا تھا تب بھی اروند کیجریوال نے حمایت نہیں کی اور احتجاج میں بیٹھی خواتین کو ہٹانے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد جس طرح سے بی جے پی نے مسلمانوں کو سیاست سے ختم کرنے کا کام شروع کیا، اب کانگریس اور عام آدمی پارٹی بھی وہی کام کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:MCD Election 2022 پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن 2540 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.