ETV Bharat / state

عام آدمی پارٹی میں جشن - undefined

دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کےلیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج سے ہی عام آدمی پارٹی کی فتح ظاہر ہورہی ہے۔

Arvind Kejriwal asks AAP volunteers not to burst crackers during victory celebrations
عام آدمی پارٹی میں جشن
author img

By

Published : Feb 11, 2020, 9:41 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:01 PM IST

وہیں عام آدمی پارٹی کارکنوں میں جشن کا ماحول ہے اور مختلف علاقوں سے پارٹی کارکن عام آدمی پارٹی کے ہیڈآفس واقع دین دیال اپادھیائے مارگ پہنچ رہے ہیں۔

یہاں ایک خاص بات دیکھی جارہی ہے کہ اروند کیجریوال کی ہدایت کے مطابق پٹاخے جلاکر یہاں جشن نہیں منایا جارہا ہے۔ عآپ دفتر پر نیلے اور سفید رنگ کے غبارے لگاکر ہی جشن منایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں فضائی آلودگی کو نظر میں رکھتے ہوئے اروند کیجروال نے پارٹی کارکنوں کو پٹاخے نہ جلانے کی ہدایت دی تھی جو جیت کی خوشی میں روایتی انداز مانا جاتا ہے۔

جیسے جیسے نتائج آتے جارہے ہیں پارٹی کارکنوں میں خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور اعلیٰ قائدین بھی پارٹی آفس پہنچ رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 11:01 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.