ETV Bharat / state

'حزب اختلاف متحد ہوکر زرعی بل کی مخالفت کریں' - نریندر مودی حکومت

بلوں کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی کی سب سے پرانی اتحادی اور نریندر مودی حکومت میں شامل اکالی دل کی رہنما ہر سمرت کور بادل نے کابینہ سے استعفی دے دیا ہے۔ کانگریس بھی بلوں کو کسان مخالف بتا کر احتجاج کررہی ہے۔

'حزب اختلاف متحد ہوکر زرعی بل کی مخالفت کریں'

author img

By

Published : Sep 20, 2020, 1:20 PM IST

عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو سبھی غیر ببی جےپی پارٹیوں سے زراعت سے متعلق بل کو پاس نہ ہونے دینے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

یہ بل لوک سبھا سے پاس ہوچکا ہے اور اب بل راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا ہے۔

بلوں کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی کی سب سے پرانی اتحادی اور نریندر مودی حکومت میں شامل اکالی دل کی رہنما ہر سمرت کور بادل نے کابینہ سے استعفی دے دیا ہے۔ کانگریس بھی بلوں کو کسان مخالف بتا کر احتجاج کررہی ہے۔

کیجریوال نے آج ٹویٹ کیا کہ 'آج پورے ملک کے کسانوں کی نظر راجیہ سبھا پر ہے۔راجیہ سبھا میں بی جےپی اقلیت میں ہے ۔میری سبھی غیر بی جےپی پارٹیوں سے اپیل ہے کہ سب مل کر ان تینوں بلوں ک ہرائیں ،یہی ملک کا کسان چاہتا ہے'۔

آپ پارٹی کے راجیہ سبھا میں تین رکن ہیں۔

اس سے پہلے بھی جمعہ کو کیجریوال نے کہا تھا'مرکز کے تینوں بلوں کسانوں کو بڑی کمپنیوں کے ہاتھوں استحصال کے لیے چھوڑ دیں گے سبھی غیر بی جےپی پارٹیوں سے اپیل ہے کہ راجیہ سبھا میں متحد ہوکر ان بلوں کی مخالفت کریں،یقینی بنائیں کہ آپ کے سبھی اراکین پارلیمان موجود ہوں اور واک آؤٹ کا ڈرامہ نہ کریں۔ پورے ملک کے کسان آپ کو دیکھ رہے ہیں'۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.