ETV Bharat / state

'دفعہ 370 کی منسوخی کے پس پردہ کسی طرح کی سیاست نہیں' - جموں و کشمیر دفع 370

مرکزی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے آرٹیکل 370 کو نہیں ہٹایا گیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
author img

By

Published : Aug 5, 2019, 5:33 PM IST

Updated : Aug 5, 2019, 6:27 PM IST

دارالحکومت دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے جموں و کشمیر تشکیل نو اور جموں و کشمیر ریزرویشن بل (دوسری ترمیمی) بل سنہ 2019 کو راجیہ سبھا میں غور کرنے کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 ایک عارضی التزام تھا اور اسے بہت پہلے ہی ختم کردیا جانا چاہیے تھا، انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں سیاسی عزم کا فقدان نہیں ہے، ہم ووٹ بینک کی سیاست نہیں کرتے۔

وزیر داخلہ نے تین خاندانوں پر جموں و کشمیر کو لوٹنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ رقم جموں و کشمیر کو دی گئی ، پھر بھی غربت کیوں ہے، تعلیم اور نوکریوں میں دلتوں اور قبائلیوں کو ریزرویشن کیوں نہیں دیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو مہاراجہ ہری سنگھ نے جموں و کشمیر کو ملک میں شامل کیا تھا اور آرٹیکل 370 کا التزام سنہ 1949 کیا گیا، اس شق کو ختم کرنے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Aug 5, 2019, 6:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.