قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا کے سیکٹر 62 میں واقع کالے شاہ پیر بابا کی درگاہ پر گیارہویں شریف کے موقع پر ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا اور ایصال ثواب کے لیے نذر نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔
کالے شاہ پیر بابا کی درگاہ پر صدر ایچ ڈی خان اور شاہد نے پر رونق پروگرام کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر موجود مہمانان کو صافہ باندھ کر گل پوشی بھی کی گئی۔
گیارہویں شریف کی روحانی تقریب میں مہمان کی حیثیت سے نوئیڈا اقلیتی شعبہ کے ریاستی جنرل سیکریٹری لیاقت چودھری، نوئیڈا کانگریس کے مہانگر صدر شہاب الدین،جنرل سیکریٹری رضوان چودھری، سماجی کارکن محمد نوشاد علوی، محمد تسلیم، ساحل خان، مولانا افسار نظامی، مولانا عبد الرحمٰن، قاری رضوان سمیت دیگر موجود تھے۔