ETV Bharat / state

Iftar at Hazrat Nizamuddin Dargah: درگاہ حضرت نظام الدین میں افطار کا انتظام - درگاہ شریف میں ہر طرف دسترخوان بہت سلیقے اور قرینے سے لگ جاتے ہیں

درگاہ حضرت نظام الدین کی منتظمہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سید کاشف علی نظامی نے بتایا کہ ان دنوں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں درگاہ حضرت محبوب الہی پر انوار و تجلیات کی بارش ہو رہی ہے اور حاجت مند یہاں سے مرادوں کی جھولیاں بھر بھر کر لے جا رہے ہیں۔ Iftar at Hazrat Nizamuddin Dargah

درگاہ حضرت نظام الدین میں ہزاروں افراد کےلیے افطار کا انتظام

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 8:38 PM IST

نئی دہلی: یوں تو سال بھر ہی محبوب الہی حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ عقیدت مندوں سے بھری رہتی ہے لیکن رمضان المبارک کے دوران یہاں عقیدت اور روحانی کیف و سرور کے بے پایاں مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ عقیدت مند یہاں افطاری کرنا اپنے لیے باعث اجر و ثواب سمجھتے ہیں۔ نماز عصر ہوتے ہی درگاہ شریف میں ہر طرف دسترخوان بہت سلیقے اور قرینے سے لگ جاتے ہیں اور ان پر افطاری کے تمام لوازمات اور تبرک تقسیم کر دیے جاتے ہیں۔ Iftar at Hazrat Nizamuddin Dargah

درگاہ حضرت نظام الدین میں ہزاروں افراد کےلیے افطار کا انتظام

یہ بھی پڑھیں: Rashtriya Muslim Manch Iftar Party: مسلم راشٹریہ منچ کے بانی اندریش کمار نے دی افطار پارٹی

گزشتہ دو برس کووڈ 19 کی نظر رہے تاہم رواں برس درگاہ شریف پر افطار کی بابرکت ساعتوں کا نزول اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔درگاہ حضرت نظام الدین کی انتظامی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سید کاشف علی نظامی نے بتایا کہ ان دنوں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں درگاہ حضرت محبوب الہی پر انوار و تجلیات کی بارش ہو رہی ہے اور حاجت مند یہاں سے مرادوں کی جھولیاں بھر بھر کر لے جا رہے ہیں۔محبوب الہی کی حیات مبارکہ میں جس طرح بندگان خدا کو کھانے کو روٹی ملتی اور ان کی حاجت روائی ہوتی اسی طرح آج بھی روزانہ ہزاروں افراد کو پیٹ بھر کر کھانا مل رہا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.