کچھ جگہوں سے خبر آ رہی تھی کہ تبلیغی جماعت میں شامل کچھ لوگ ڈاکٹروں کے ساتھ بدتمیزی کر رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر بھارتی فوج نے اپنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ پروٹیکشن فورس کو بھی بھیجا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے پاس نریلا آئیسولیشن کیمپ میں میڈکل ہیلتھ کے لیے درخواست آئی تھی۔ جس کے بعد بھارتی فوج نے اپنے دو ڈاکٹروں اور دو سپورٹنگ اسٹاف کی ٹیم نریلا بھیج دی۔ اس ٹیم کے ساتھ آرمی کی ایک چھوٹی پروٹیکشن ٹیم بھی بھیجی گئی ہے۔
دہلی کے نظام الدین علاقے میں مرکز کے لیے آنے والے تبلیغی جماعت کے جلسے میں شامل کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کو نریلا سمیت دیگر آئیسولیشن کیمپ میں رکھا گیا ہے۔
ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ منگل کی رات تبلیغی جماعت کے لوگوں کو آئیسولیشن سینٹر پہنچایا گیا تو وہاں کے سپورٹ اسٹاف کے ساتھ انہوں نے بدتمیزی کرنا شروع کردیا۔