صدر رام ناتھ کووند نے چار جوڈیشل افسران کو دہلی ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا ہے، قانون و انصاف مرکزی وزارت کے محکمہ انصاف نے جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کیا۔ Appointment of Four New Judges in Delhi High Court
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش پر محترمہ نینا بنسل کرشنا، دنیش کمار شرما، انوپ کمار میندیرتا اور سدھیر کمار جین کو دہلی ہائی کورٹ کے ججوں کے عہدے پر مقرر New Judges in Delhi High Court کیا ہے۔ یکم فروری 2022 کو سپریم کورٹ کالجیم کی میٹنگ میں چھ جوڈیشل افسران کو دہلی ہائی کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ کے تین نئے ججز کی حلف برداری
جوڈیشل افسران میں نینا بنسل کرشنا، دنیش کمار شرما، میندیرتا اور سدھیر کمار جین کے علاوہ پونم اے بابا اور سورن کانتا شرما کو ہائی کورٹ کا جج بنانے کے لیے ان کے ناموں کی سفارش کی گئی تھی۔ Appointment of Four New Judges in Delhi High Court
یو این آئی