ETV Bharat / state

طلبا اور اساتذہ سے آروگیہ ایپ استعمال کرنے کی اپیل - corona

وزارت انسانی وسائل و ترقی نے ملک کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبا اور اساتذہ سے کورونا وائرس کووڈ -19 سے لڑنے کے لئے آروگیہ ایپ کا استعمال کرنے اور اتوار کو رات نو بجے چراغ اور موم بتی جلا کر اس بیماری کے اندھیرے کو مٹانے کی اپیل کی ہے۔

طلبا اساتذہ سے آروگیہ ایپ استعمال کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 11:22 PM IST

وزارت انسانی وسائل و ترقی نے ملک کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبا اور اساتذہ سے کورونا وائرس کووڈ -19 سے لڑنے کے لئے آروگیہ ایپ کا استعمال کرنے اور اتوار کو رات نو بجے چراغ اور موم بتی جلا کر اس بیماری کے اندھیرے کو مٹانے کی اپیل کی ہے۔

وزارت کے سکریٹری امت کھرے نے یو جی سی، این سی آرٹی، اے آئی سی ٹی ای، کے وی ایس اور این او آئی ایس کو خط لکھ کر یہ اپیل کی ہے۔ اس دوران یو جی سی نے اس حکم پر عمل کرنے کے لئے آج سرکلر بھی جاری کر دیا ہے اور وائس چانسلروں کو اس پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

کھرے نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں آروگیہ ایپ بنایا ہے جسے کوئی بھی گوگل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ اس سے طلبا، اساتذہ کو بہت فائدہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ آیوش وزارت نے لوگوں کو اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لئے ایک مینوئل بنایا ہے، جس کا لوگ استعمال کر سکتے ہیں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ طلبا اور اساتذہ پانچ اپریل کو رات نو بجے نو منٹ کے لئے چراغ، موم بتی اور موبائل فلیش یا ٹارچ وغیرہ جلا روشنی کریں لیکن وہ گھر سے بالکل باہر نہ نکلیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.