ETV Bharat / state

انوراگ ٹھاکر نے لداخ اور کارگل میں آئس ہاکی کی ترقی اور فروغ کیلئے بلیو پرنٹ کا اجرا کیا

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے قومی راجدھانی نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران لداخ اور کارگل میں آئس ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لیے بلیو پرنٹ کا اجرا کیا۔

انوراگ ٹھاکر نے لداخ اور کارگل میں آئس ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لیے بلیو پرنٹ کا اجراء کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 2:22 PM IST

انوراگ ٹھاکر نے لداخ اور کارگل میں آئس ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لیے بلیو پرنٹ کا اجراء کیا

نئی دہلی: مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر اس موقعے پر کہا کہ کھیلو انڈیا جیسی سرکاری اسکیموں سے بہت سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایشین اور پیرا ایشین گیمز میں 100 سے زیادہ تمغے ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلیو پرنٹ کا مقصد لداخ کو آئس ہاکی کے لیے ایک بین الاقوامی مقام بنانا ہے۔ گیم چینجر کے عنوان سے بلیو پرنٹ دستاویز لداخ میں کھیل کی مجموعی ترقی کے لیے ایک روڈ میپ کے طور پر کام کرے گی اور 2042 کے سرمائی اولمپکس میں ہندوستانی آئس ہاکی کے دستے کو میدان میں اتارنے کے عزائم کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔

اس موقعے پر ایڈوکیٹ تاشی غزالاتسن چیف ایگزیکٹو کونسلر لیہہ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (LAHDC)، محمد جعفر اخون چیف ایگزیکٹو کونسلر، کارگل، ایل اے ایچ ڈی سی اور رویندر کمار (آئی اے ایس)، لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر اور، محکمہ یوتھ اینڈ اسپورٹس کے سیکرٹری ایڈمنسٹریشن آف یونین ٹیریٹری آف لداخ، محترمہ بدیشا ڈے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایشر، رائل اینفیلڈ بھی موجود تھے۔

اطلاعات و نشریات، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ آج کی ترقی ہمارے ملک کے لیے بہت پرجوش ہے۔ میں لداخ میں آئس ہاکی کی ترقی کے لیے یہ بلیو پرنٹ بنانے کے لیے لداخ کے مرکزی علاقے کی انتظامیہ اور رائل اینفیلڈ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ یہ بلیو پرنٹ گیم چینجر ہے۔ یہ یقینی طور پر ہندوستانی آئس ہاکی دستے کے لیے 2042 کے سرمائی اولمپکس میں شرکت کی راہ ہموار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی پانچ وکٹوں سے جیت، ٹی 20 سیریز پر انگلینڈ کا قبضہ

ان کا کہنا ہےکہ کھیلو انڈیا پروگرام، جو کہ کھیلوں کی ترقی کا قومی پروگرام ہے، ہندوستان میں کھیلے جانے والے تمام کھیلوں کے لیے ایک مضبوط فریم ورک بنا کر نچلی سطح پر کھیلوں کو بحال کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ لداخ میں آئس ہاکی کی ترقی کا خاکہ اس سمت میں ایک قدم ہے۔ اس سے ہمالیائی خطے میں کھیلوں کی ترقی کے لیے ایک مضبوط فریم ورک بنانے میں مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.