ETV Bharat / state

دہلی فسادات کے متاثرین کو امداد پہنچانے کے لیے میٹنگ - فسادات کے متاثرین

وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے کمیٹی کے ممبر حاجی یونس کو ایسے تمام معاملات کا ازسر نو سروے کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد گھر گھر جاکر ایسے متاثرین کا سروے کیا گیا جس میں اب تک تقریباً ایسے 100متاثرین کے نام سامنے آئے ہیں جن کا فسادات میں سب کچھ تباہ ہوگیا اور انھیں معاوضہ کے نام پر یا تو بہت معمولی رقم دی گئی یا پھر انھیں کچھ بھی نہیں ملا۔

دہلی فسادات کے متاثرین کے لیے ایک بار پھر ہوئی میٹنگ

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 10:57 PM IST

سنہ 2020 کے شروع میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے متاثرین کو معاوضہ دلانے کے لیے دہلی اسمبلی کی اقلیتی فلاحی کمیٹی کی آج دہلی اسمبلی کے ایم ایل اے ہال میں ایک بار پھر میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں کمیٹی کے چیئرمین امانت اللہ خان کے علاوہ ممبران میں سیلم پور سے رکن اسمبلی عبد الرحمن، تغلق آباد سے رکن اسمبلی سہی رام پہلوان، شمال مشرقی دہلی کے ایس ڈی ایم ،ڈی ایم، محکمہ مالیات کے ڈویزنل کمشنر، پرنسپل سیکریٹری برائے صحت اور پرنسپل سیکریٹری برائے امور داخلہ کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

دہلی فسادات کے متاثرین کے لیے ایک بار پھر ہوئی میٹنگ
دہلی فسادات کے متاثرین کے لیے ایک بار پھر ہوئی میٹنگ

میٹنگ میں ایک مرتبہ پھر وہ معاملات زیر بحث آئے جن میں متاثرین کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے مگر معاوضہ کچھ روپے ہی ملا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ میٹنگ میں بھی ایسے کئی معاملات زیر بحث آئے تھے جن کا فسادات میں کئی منزلہ گھر تباہ ہوگیا، مگر معاوضہ کے نام پر ان متاثرین کو کچھ نہیں ملا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ایسے متاثرین کی ایک بڑی تعداد ہے جن کا فساد میں سب کچھ تباہ ہوگیا اور ان کے پاس ویڈیوز ،فوٹو اور تمام طرح کے شواہد ہیں پھر بھی سروے کرنے والے افسران نے سروے رپورٹ میں انھیں نظر انداز کردیا اور انھیں معاوضہ کے نام پر ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔

میٹنگ میں جب ایسے معاملات کمیٹی کے سامنے آئے تو چیئرمین امانت اللہ خان نے کمیٹی کے ممبر حاجی یونس کو ایسے تمام معاملات کا ازسر نو سروے کرنے کی ہدایت دی جس کے بعد گھر گھر جاکر ایسے متاثرین کا سروے کیا گیا جس میں اب تک تقریباً ایسے 100متاثرین کے نام سامنے آئے ہیں جن کا فسادات میں سب کچھ تباہ ہوگیا اور انھیں معاوضہ کے نام پر یا تو بہت معمولی رقم دی گئی یا پھر انھیں کچھ بھی نہیں ملا۔

آج بھی 32 ناموں پر مشتمل ایک ایسی ہی فہرست کمیٹی کے سامنے رکھی گئی جس کے کئی متاثرین کمیٹی کے سامنے پیش بھی ہوئے اور انھوں نے اپنی آپ بیتی سنائی۔

اس فہرست میں 12 افراد ایسے ہیں جنھیں حکومت کی گائڈلائن کے مطابق معاوضہ نہیں ملا جبکہ 20 افراد ایسے ہیں جنھیں کوئی معاوضہ نہیں ملا۔جبکہ اس سے قبل پیش کی گئی 66 متاثرین پر مشتمل فہرست میں آدھے سے زائد نام ایسے تھے جنھیں زیرو معاوضہ ملا ہے اور وہ آج تک افسران کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

کمیٹی کے چیئرمین امانت اللہ خان نے ایسے تمام معاملات میں افسران کو تیزی کے ساتھ کام کرنے اور متاثرین کے معاوضہ کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے معاملات کی فہرست حکومت کے حوالے کی ہے اور حکومت کی اجازت کے بعد ان سب کا دوبارہ سروے کراکر متاثرین کی باز آباد کاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

کمیٹی کے چیئرمین امانت اللہ خان نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ایسے تمام متاثرین جن کا فساد میں سب کچھ تباہ ہوگیا انھیں کم سے کم اتنا معاوضہ تو دیا جائے کہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنا کاروبار شروع کرسکیں اور اپنا اور اپنے بچوںکاپیٹ پال سکیں۔

امانت اللہ خان نے کہا کہ یہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم ایسے متاثرین کو ان کے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں تعاون دیں۔میٹنگ میں چیئرمین امانت اللہ خان نے پرنسپل سیکریٹری برائے امور داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کچھ ایسے معاملات کی طرف توجہ دلائی جنمیں کرائم برانچ کے افسران فساد کے نام پر غیر متعلق لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیںیا لوگوں کو اٹھاکر ان سے رشوت لیکر انھیں چھوڑ رہے ہیں۔

ایسے معاملات میں ان پولیس والوں پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔اس کے علاوہ انھیں 20/22 متاثرین کی ایسی فہرست حوالے کی گئی جنمیں جانچ افسر نے اپنی رپورٹ نہیں لگائی اور ان کا میڈیکل نہیں ہوسکا۔

پرنسپل ہوم سیکریٹری سے اگلی میٹنگ میں ایسے معاملات میںکارروائی کے بعد اسٹیٹس رپورٹ طلب کی گئی ہے۔پرنسپل ہوم سیکریٹری سے آج کی میٹنگ میں فساد میں مبینہ طور پر ملوث راگنی تیواری اور کپل مشرا پر کی گئی کارروائی کے متعلق بھی استفسار کیا گیا جس کا انہوںنے گول مول جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ اس بارے میں پولیس سے بات کرکے جواب دیںگے۔

غور طلب ہے کہ دہلی فسادات کو تقریباً ایک سال ہونے والا ہے اور ابھی بھی متاثرین کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جنھیں معاوضہ کے نام پر کچھ نہیں ملا ہے اور وہ آج تک افسران اور آفسوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'متاثرین تک انصاف کی رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.