ETV Bharat / state

پلازمہ تھیراپی کے لئے دوسرا بینک ایل این جے پی میں - کورونا وائرس متاثرین

کورونا وائرس متاثرین کے علاج کے لیے دہلی میں پلازمہ تھیراپی کے لیے دوسرا بینک ایل این جے پی ہسپتال میں قائم کیا جائے گا۔

plasma therapy
plasma therapy
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 3:22 PM IST

دہلی حکومت کورونا متاثرین کی پلازمہ تھیراپی کے علاج کے لئے دوسرا بینک لوک نائک جئے پرکاش نارائن اسپتال (ایل این جے پی) میں قائم کرے گی۔

نائب وزیر اعلیٰ سسودیا نے پیر کو ایل این جے پی میں پلازمہ بینک کے قائم کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

مسٹر سسودیا نے بتایا 'ایل این جے پی میں تعمیر کیا جارہا بینک جلد ہی کھل جائے گا۔ دہلی حکومت کا پہلا پلازمہ بینک آئی ایل بی ایس میں ہے'۔

پلازمہ بینک میں کورونا وائرس سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوا شخص 14 دن کے بعد پلازمہ عطیہ کرسکتا ہے۔ پلازمہ تھیراپی کا استعمال کورونا کے نازک مریضوں کے علاج میں کافی موثر ثابت ہوا ہے۔

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا بھی کورونا وائرس ہونے پر پلازمہ تھیراپی سے علاج کیا گیا تھا اور وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دہلی میں کووڈ-19 سے اب تک 1 لاکھ 11 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3 ہزار 334 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
ملک میں دوسرے دن بھی کورونا کے 28 ہزار سے زائد نئے کیسز
اچھی خبر: روس نے کورونا کی ویکسین کا کامیاب تجربہ کیا

وہیں ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ 78 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 23 ہزار 174 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.