ETV Bharat / state

Haj 20223 حج اخراجات کی دوسری قسط کا اعلان - دہلی خبر

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے عازمین حج سے گزارش کی ہے ایسے عازمین جنہوں نے اپنے کاغذات ابھی تک دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں جمع نہیں کرائے ہیں وہ جلد از جلد اپنے مطلوبہ دستاویزات جمع کرادیں۔

حج 2023
حج 2023
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 7:56 AM IST

حج 2023

دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ حج بیت اللہ 2023 کے اخراجات کی پیشگی رقم کی دوسری قسط 1 لاکھ 70 ہزار روپے جمع کرنے کی آخری تاریخ 24 اپریل 2023 مقرر کی گئی ہے، اس کا اعلان حج کمیٹی آف انڈیا نے اپنے سرکلر نمبر1 کے ذریعے کیا ہے۔اس سے پہلے حج اخراجات کی پیشگی رقم کی پہلی قسط 15 اپریل تک جمع کرنے کے بعد مطلوبہ دستاویزات 18 اپریل تک جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس درمیان حج اخراجات کی دوسری قسط کی ادائیگی کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ حج کی مکمل اخراجات کی رقم کے متعلق اب تک کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے مگر اب جبکہ حکومت ہند اور حج کمیٹی آف انڈیا نے حج فلائٹ ٹنڈر مکمل کر لیا ہے تو امید ہے کہ جلد ہی مکمل حج اخراجات کا اعلان بھی ہو جائے گا۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ اس سال قرعہ اندازی میں منتخب ہونے کے بعد اگر کسی عازمین کو کسی مجبوری کے تحت حج بیت اللہ جانے کا ارادہ نہیں ہے تو وہ اپنے کور نمبر کو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر موجود فارم یا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر سے حاصل کرنے کے بعد اسے پُر کرکے جمع کرا دیں تاکہ جن کا نام ویٹنگ لسٹ میں ہے ان کی منظوری ہو سکے۔

اس سال حج بیت اللہ کے لئے ریاست دہلی سے کل 4110 حج درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے دو ہزار پانچ سو چالیس عازمینِ حج کا انتخاب ہوا تھا اب تک 2246 عازمین اپنے کاغذات دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں جمع کرا چکے ہیں جبکہ 294 عازمین کے کاغذات ابھی تک موصول ہونے باقی ہیں اس درمیان دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:Pilgrims First installment Receipt عازمین پہلی قسط جمع کروانے کی رسید بذریعہ ڈاک بھیج سکتے ہیں

ایگزیکٹو آفیسر آفاق احمد عارفی کی اطلاع کے مطابق آئندہ 21 مئی سے حج پروازوں کے شروع ہونے کا امکان ہے اس لیے یکم مئی سے دس مئی تک حج تربیتی کیمپ پہلے مرحلے میں کیا جائے گا۔

اسی درمیان حج منزل میں گیارہ مئی سے عازمین حج کی ٹیکہ کاری بھی شروع ہوگئی جس کی اطلاع عازمین حج کو ان کے رجسٹر موبائل نمبر پر فراہم کر دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.