نئی دہلی: میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاری کو لے کر ’’کل ہند مجلس اتحاد مسلمین‘‘ نے تیاری شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ایم آئی ایم، دہلی یونٹ، نے مشرقی دہلی کے کرشنا نگر قانون ساز اسمبلی کے خوریجی علاقے کے تحت آنے والے وارڈ گھونڈلی میں وارڈ سطح پر ٹیم کی تشکیل دی ہے۔ اس موقع پرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ ’’ایم آئی ایم دہلی میں پوری طاقت کے ساتھ کارپوریشن انتخابات میں حصہ لیگی۔ وارڈ میں کام کرنا اب کارکنوں اور عہدیداروں کی ذمہ داری ہے۔‘‘All India Majlis Ittehadul Muslimeen on Elections
ریاستی صدر نے کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی نے عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔ آج ایم سی ڈی دہلی میں صفائی کا فریضہ پورا نہیں کر رہی ہے۔ جب تک بی جے پی، ایم سی ڈی میں اقتدار میں رہی، اس نے مذہب کے نام پر ہندوؤں، مسلمانوں اور عام لوگوں کے درمیان نفرت بڑھانے کا کام کیا۔ لیکن دہلی کے لوگوں نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر جو فرض انہیں سونپا تھا کہ دہلی کو صاف ستھرا رکھا جائے اور دارالحکومت میں کہیں بھی گندگی نہ ہو اس کو کبھی اس نے پورا نہیں کیا۔‘‘New Delhi Elections
کلیم الحفیظ نے مزید کہا کہ ’’ایک طرف دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے تو دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی نے کارپوریشن کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔‘‘ ریاستی صدر نے مزید کہا کہ ’’ایم آئی ایم دہلی میں ایک سیاسی متبادل کے طور پر ابھری ہے اور ہمیں امید ہے کہ لوگ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کو سبق سکھائیں گے اور ایم آئی ایم کو موقع دیں گے۔‘‘
گھونڈلی وارڈ کے عہدیداروں کے نام درج ذیل ہیں: عاطف خان انچارج، راشد ملک صدر، یاسین افروز نائب صدر، فہیم انصاری جنرل سیکریٹری، محمد اشرف جنرل سیکریٹری، محمد عابد سیکریٹری، اسد سلمانی سیکریٹری، محمد اسماعیل جوائنٹ سیکریٹری، عمر پٹھان جوائنٹ سیکریٹری اور محمد شاہ رخ خزانچی۔ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وارڈ صدر راشد ملک نے ریاستی صدر کو یقین دلایا کہ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے اور بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے لانے کا کام کریں گے۔
مزید پڑھیں: Delhi MCD Election 2022: ڈی ڈی اے کی میٹنگ میں ایم سی ڈی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ