ETV Bharat / state

دہلی تشدد: انکت شرما قتل کیس میں چارج شیٹ داخل - شمال مشرقی دہلی فسادات

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی دہلی میں 25 فروری کو ہونے والے تشدد کے دوران اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے آئی بی ملازم انکت شرما قتل کیس میں آج کرائم برانچ نے چارج شیٹ داخل کی ہے۔

دہلی تشدد: انکت شرما قتل کیس میں چارج شیٹ داخل

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 4:25 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی دہلی میں 25 فروری کو ہونے والے تشدد کے دوران اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے آئی بی ملازم انکت شرما قتل کیس میں آج کرائم برانچ نے چارج شیٹ داخل کی ہے۔

دہلی تشدد: انکت شرما قتل کیس میں چارج شیٹ داخل

اس چارج شیٹ میں عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو کلیدی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

کرائم برانچ کے ذریعہ دائر چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ 'انکت شرما اس علاقے کا ایک مشہور چہرہ تھا۔ اس لئے وہ آسانی سے ہجوم کا شکار ہو گیا۔ منصوبہ بندی کے تحت اس کا قتل کیا گیا۔ اسے طاہر حسین کی سربراہی میں 10 افراد کے ہجوم نے مارا تھا۔ اس کی لاش کو نالے میں پھینکنے کے دوران ایک شخص نے اس پورے واقعے کی ویڈیو بنا لی تھی۔'

بتادیں کہ 'شمال مشرقی دہلی کے فسادات کے دوران 25 فروری کو آئی بی ملازم انکت شرما کو قتل کردیا گیا تھا۔ اس کی لاش 26 فروری کو چاند باغ نالے سے برآمد ہوئی تھی۔ جس کے بعد کرائم برانچ اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.