ETV Bharat / state

قومی ترجمان سمبیت پاترا کے خلاف ایف آئی آر درج - پورنچندر پاڑھی کی شکایت

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں پولیس نے بی جے پی کے قومی ترجمان سمبیت پاترا کے خلاف مختلف کمیونٹی کے مابین دشمنی بڑھانے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

سمبیت پاترا کے خلاف ایف آئی آر درج
سمبیت پاترا کے خلاف ایف آئی آر درج
author img

By

Published : May 12, 2020, 4:37 PM IST

پیر کے روز رائے پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عارف شیخ نے بتایا کہ ضلع کے سول لائنس پولیس اسٹیشن کی پولیس نے یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر پورنچندر پاڑھی کی شکایت پر سمبیت پترا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق پاڑھی نے پولیس میں 10 مئی کو شکایت کی تھی کہ پاترا نے دو سابق وزرائے اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور راجیو گاندھی پر مسئلہ کشمیر اور 1984 کے سکھ مخالف فسادات اور بوفورس گھوٹالے کو لیکر جھوٹا الزام لگایا تھا۔

پولیس کو دی گئی شکایت میں پاڑھی نے کہا ہے کہ دونوں سابق وزرائے اعظم کو کسی بدعنوانی اور فسادات سے متعلق معاملے میں سزا نہیں سنائی گئی ہے۔

جب ملک کووڈ 19 جیسے چیلینجز کا مقابلہ کر رہا ہے، تو اس طرح کی ٹویٹ نہ صرف مختلف مذہبی گروہوں، برادریوں کے مابین ہم آہنگی کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے امن کو خراب کرنے کا بھی امکان ہے۔

وہیں ریاست میں بی جے پی کے ترجمان سنجے شریواستو نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت مخالف پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.