ETV Bharat / state

نوح: مولانا زبیر کی وفات سے علاقے میں غم کا ماحول - مولانا مرحوم کا اہم کردار رہا ہے

مولانا زبیر ابن آدم کے انتقال پر علاقے میں غم کا ماحول ہے اور علماء کرام کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

an atmosphere of grief in the area over the death of maulana zubair nuh haryana
مولانا زبیر کی وفات سے علاقے میں غم کا ماحول
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 10:18 PM IST

ریاست ہریانہ میں مولانا زبیر ابن آدم کا انتقال میوات کے لیے عظیم خسارہ مانا جارہا ہے۔ علماء کرام کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ میوات کی سماجی، علمی، شخصیت مولانا محمد زبیر ابن آدم امام نگر کے انتقال پر میوات کی سرکردہ شخصیات کی جانب سے ان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

an atmosphere of grief in the area over the death of maulana zubair nuh haryana
مولانا زبیر کی وفات سے علاقے میں غم کا ماحول

علماء کرام نے کہا کہ مولانا زبیر ابن آدم کمپیوٹر سینٹر کی خدمات میوات بشمول ہریانہ، راجستھان، یوپی میں بے شمار رہی ہیں۔ مولانا زبیر کے انتقال سے خصوصی طور پر اہل مدارس کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔ اہل مدارس کے سبھی کیلنڈروں کے بنانے کا ایسا حسین مرکز تھا جہاں علماء کرام بلا جھجھک کے تشریف لاتے تھے۔ اردو حلقوں میں خصوصی طور پر میوات کے تعلق سے جو کتابیں شائع ہوئی ہیں ان میں مولانا مرحوم کا اہم کردار رہا ہے۔

صحافت کے میدان میں بھی 10 برس سے زیادہ کا تجربہ رہا ہے جیسے دو روز قبل مولانا کی وفات کی خبر عام ہوئی تو محبین میں اور اہل مدارس میں بے چینی طاری ہوگئی۔ آج ان کے ایصال ثواب کے لیے قاری محمد زکریا امام نگر، ماسٹر محمد قاسم مہوں، مولانا طاہر مولھاکا کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

وہیں میوات لیٹیسٹ گروپ، میواتی تہذیب و ثقافت گروپ کے ممبران نے بھی ایصال ثواب کیا۔ میوات جمعیت علماء ہند کے احباب، مکتب دار ارقم آلی میو کے ناظم تعلیمات مولانا اسلم معینی نے بھی قرآن خوانی کرکے ایصال ثواب کیا۔ میوات کی سیاسی، سماجی، علمی شخصیات نے مولانا مرحوم کے ایصال ثواب کیا اور ان کے گھر والوں کے ساتھ تعزیت پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.