ETV Bharat / state

Manipur Violence منی پور کی صورت حال پر امت شاہ کی صدارت میں آل پارٹی میٹنگ آج - منی پور تشدد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منی پور تشدد کے سلسلے میں آج دہلی میں آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ یہ کل جماعتی اجلاس سہ پہر تین بجے ہونا ہے۔ وہیں راہل گاندھی نے کہا کہ یہ میٹنگ ایسے وقت میں بلائی جا رہی ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی بین الاقوامی دورے پر ہیں۔ Union Home Minister will chair all party meeting

منی پور کی صورتحال پر امت شاہ کی صدارت میں آل پارٹی میٹنگ آج

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 12:11 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ منی پور کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے آج قومی دارالحکومت دہلی میں آل پارٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ یہ آل پارٹی میٹنگ سہ پہر تین بجے ہونی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 3 مئی سے منی پور میں آتشزدگی جیسے واقعات ابھی تک نہیں رکے ہیں۔ وہیں ریاستی حکومت نے انٹرنیٹ پر پابندی 25 جون تک بڑھا دی ہے۔ ریاست میں جاری تشدد کے پیش نظر ڈیٹا سروسز پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ منی پور میں تین مئی کو آل ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین (اے ٹی ایس یو) کی طرف سے میتی کو شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کی فہرست میں شامل کرنے کے مطالبے کے خلاف نکالی گئی ریلی کے دوران جھڑپ ہو گئی جس کے بعد ریاست میں تشدد پھوٹ پڑا۔

  • The unprecedented violence that has devastated the lives of people in Manipur has left a deep wound in the conscience of our nation.

    I am deeply saddened to see the people forced to flee the only place they call home.

    I appeal for peace and harmony. Our choice to embark on the… pic.twitter.com/BDiuKyNGoe

    — Congress (@INCIndia) June 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ریاست میں امن اور ہم آہنگی کی اپیل کرتے ہوئے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ منی پور میں لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کرنے والے تشدد نے ہمارے ملک کے ضمیر پر گہرا زخم چھوڑا ہے۔ ذات پات کے تشدد اور جھڑپوں کے تناظر میں منی پور کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ ایسے وقت میں بلائی جا رہی ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ میٹنگ ان کے لیے اہم نہیں ہے۔

  • 50 दिनों से जल रहा है मणिपुर, मगर प्रधानमंत्री मौन रहे।

    सर्वदलीय बैठक तब बुलाई जब प्रधानमंत्री खुद देश में नहीं हैं!

    साफ है, प्रधानमंत्री के लिए ये बैठक महत्वपूर्ण नहीं है।

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: Manipur Violence وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں منی پور پر آل پارٹی میٹنگ بے سود، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ منی پور 50 دنوں سے جل رہا ہے لیکن وزیر اعظم خاموش ہیں۔ یہ آل پارٹیز اجلاس اس وقت بلایا گیا ہے جب وزیراعظم خود ملک میں نہیں ہیں۔ ایسے میں ظاہر ہے کہ وزیر اعظم کے لیے یہ میٹنگ اہم نہیں ہے۔ اس دوران کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے بھی منی پور تشدد پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ سے جمعرات کو پی ایم مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ منی پور گذشتہ 53 دنوں سے جل رہا ہے۔ پی ایم مودی نے ابھی تک ایک لفظ بھی نہیں بولا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.