مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ویر ساورکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں انقلابیوں کا علمبردار بتاتے ہوئے منگل کےروز کہا کہ ملک کی آزادی میں ان کا تعاون کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ آنجہانی ویر ساورکر کی آج 54 ویں برسی ہے۔
شاہ نے ویر ساورکر کو گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے کہا کہ ’’انقلابیوں کے علمبردار ویر ساورکر جی محض ایک شخص نہیں ایک تصور ہے۔ ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے تصور، اپنی زندگی کا لمحہ وطن کو وقف کرنے کا تصور، ہندوستان کی آزادی میں ان کا شراکت کبھی بھلائی نہیں جا سکتی‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’ویر ساورکر جی کے انقلابی خیالات سےگھبراکر انگریزوں نےنہ صرف انہیں کالا پانی کی سزا دی بلکہ عمر قید کی دو بار سزا پانےوالے وہ واحد مجاہد آزادی بنے۔
چھوت چھات کے خلاف اور دلت سماج کے مفادات کے لیے وہ ایک متحرک آواز بنے۔ ایسے بہترین محب وطن کو میں اپنی سلام پیش کرتا ہوں۔
ملک کی آزادی میں ویر ساورکر کا تعاون کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا: شاہ - امت شاہ نے ویر ساوکر کو خراج عقیدت پیش کی
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ویر ساوکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ ملک کی آزادی میں ان کا تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔