ETV Bharat / state

کشمیر پر اعلیٰ سطحی میٹنگ

author img

By

Published : Aug 19, 2019, 5:28 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 1:16 PM IST

جموں وکشمیر میں صورت حال معمول پر لانے کے لیے حکومت کے ذریعہ کیے گئے اقدامات کے درمیان قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوال نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔

فائل فوٹو

وزیر داخلہ کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں مسٹر ڈوال کے ساتھ داخلہ سکریٹری راجیو گوبا اور خفیہ بیورو کے سربراہ اروند کمار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سرکاری طور سے میٹنگ کے ایجنڈے کےبارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے لیکن سمجھا جاتا ہے کہ دونوں افسران نے مسٹر شاہ کو جموں وکشمیر کی صورت حال کے بارے میں تٖفصیل سےاطلاعات فراہم کی۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں جموں وکشمیر کی موجودہ صورت حال کے جائزہ کے ساتھ ساتھ وہاں احتیاطاً اٹھائے رہے اقدامات اور پابندیوں میں ڈھیل اور مستقبل کےلائحہ عمل کےبارے میں بات چیت کی گئی۔ میٹنگ کےبعد مسٹر ڈوال نے نامہ نگاروں سے بات نہیں کی اور سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔
غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق قومی سلامتی مشیر دوبارہ جموں وکشمیر جاسکتےہیں۔ جموں وکشمیر سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ہٹائے جانے کےبعد مسٹر ڈوبھال خود تقریبا ایک ہفتہ تک وہ رہے تھے۔
اس درمیان جموں وکشمیر انتظامیہ نے وہاں عائد پابندیوں میں ڈھیل دی ہے جس سے کشمیر میں تقریبا 200 پرائمری اسکولوں کے کھولنے کی اجازت دی گئی۔ سڑکوں پر عام معمول کی طرح آمدورفت میں اضافہ ہوا ہے اور بازار دھیرے دھیرے کھل رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 1:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.