نئی دہلی: جہانگیر پوری میں مبینہ تجاوزات کے خلاف ہوئی انہدامی کارروائی کے بعد آج جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کا بلڈوزر انہدامی کارروائی کے لیے شاہین باغ پہنچا یہاں کے لوگوں کے شدید احتجاج کے بعد آخر کار ایس ڈی ایم کے بلڈوزر کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔
غیر قانونی تجاوزات پر مقامی رکن اسمبلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر امانت اللہ خاں نے کہا کہ شاہین باغ میں کسی طرح کے تجاوزات نہیں ہیں۔ بی جے پی سیاست کر رہی ہے۔ یہاں جو کچھ بھی تجاوزات تھے، اسے ہٹالیا گیا ہے۔
امانت اللہ خاں نے کہا کہ شاہین باغ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس علاقہ کے رکن اسمبلی ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ یہاں پر کسی طرح کا کوئی غیر قانونی قبضہ نہیں ہے۔ اگر کسی طرح کا کوئی غیر قانونی قبضہ ہے تو ایس ڈی ایم تحریری طور پر بتائے وہ کھڑے ہوکر تجاوزات کو خود ہٹائیں گے، لیکن مبینہ تجاوزات کے نام پر ایک علاقے کو بدنام کرنا صحیح نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
- Bulldozers in Shaheen Bagh: شاہین باغ میں عوام کے زوردار احتجاج کے بعد خالی لوٹا ایم سی ڈی کا بلڈوزر
- Demolition Drive Cancelled in Shaheen Bagh: شاہین باغ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی پر عوامی ردعمل
امانت اللہ خاں نے کہا کہ شاہین باغ کے لوگ پڑھے لکھے ہیں۔ یہاں پر کبھی بھی کسی طرح کا کو غیر قانونی قبضہ نہیں ہوا ہے لیکن بی جے پی ایم سی ڈی الیکشن کو ٹال کر اب ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جسے وہ ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں ہندو مسلمان بھائی چارگی کے ساتھ رہتے ہیں لیکن بی جے پی ووٹ بینک کی سیاست کر کے یہاں فرقہ وارانہ رنگ دینا چاہتی ہے۔