ETV Bharat / state

دہلی وقف بورڈ کے ایم ایل اے زمرے میں امانت اللہ خان کا انتخاب

دارالحکومت دہلی میں اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی دہلی وقف بورڈ میں چیئرمین کا عہدہ خالی تھا، جسے پُر کرنے کے لیے رکن اسمبلی زمرہ سے مسلم امیدوار کا انتخاب آج ہو گیا ہے۔

amanatullah khan
فائل
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 8:07 PM IST

دہلی وقف بورڈ کے ایم ایل اے زمرے میں امانت اللہ خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اب بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب آئندہ 7 دنوں میں کیا جانا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

غور طلب ہے کہ فروری میں ہوئے دہلی اسمبلی انتخابات کی نوٹیفیکیشن جاری ہوتے ہی بورڈ میں ایم ایل اے زمرے کی رکنیت معطل کر دی جاتی ہے، جس کے لیے پھر سے نئے رکن اسمبلی کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

لیکن اس پروسیس میں محکمہ ریونیو کی جانب سے شروع ہونے میں 5 ماہ کا وقت گزر گیا، تاہم آخر کار محکمہ ریونیو کی جانب سے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

حالانکہ محکمہ ریونیو کی جانب سے 25 اگست کو نتائج کا اعلان کیا جانا تھا، جس پر محمد طفیل نامی ایک شخص کی جانب سے عدالت میں انتخاب کو روکنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس کی وجہ سے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تاہم آج نتائج امانت اللہ کو دہلی وقف بورڈ کے رکن اسمبلی زمرہ میں منتخب کیے جانے پر علی پور میں واقع ڈی ایم آفس میں سند دی گئی ہے، اب آئندہ 7 دنوں میں چیئرمین کا انتخاب کیا جانا باقی ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی میٹرو: مسافروں کی تعداد میں اضافہ

واضح رہے کہ دہلی وقف بورڈ کے لیے اسمبلی زمرے میں امانت اللہ خان نے ہی پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا، کیونکہ دیگر تمام رکن اسمبلی ایک ہی پارٹی سے تھے اس لیے کوئی دوسرا رکن اسمبلی مد مقابل نہیں آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.