ETV Bharat / state

Muhammad Zubair: آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع - ضمانت کی درخواست دائر

آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر نے دہلی میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ سیشن عدالت اس درخواست پر کل یعنی 12 جولائی کو سماعت کرے گی۔ alt news founder mohammad zubair approaches sessions court for bail

آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر ضمانت کے لیے سیشن عدالت سے رجوع

author img

By

Published : Jul 11, 2022, 10:50 PM IST

نئی دہلی: فیکٹ چیک ویب سائٹ آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر نے دہلی میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ سیشن عدالت اس پر کل یعنی 12 جولائی کو سماعت کرے گی۔

بتا دیں کہ دہلی میں درج ایف آئی آر کے معاملے میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سنیگدھا سروریہ نے زبیر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ زبیر کو 27 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ زبیر پر مذہبی جذبات بھڑکانے کا الزام ہے۔ مذہبی جذبات بھڑکانے کے علاوہ، دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے زبیر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120B، 201 اور ایف سی آر اے کی دفعہ 35 بھی شامل کی ہے۔

زبیر کے خلاف اتر پردیش کے سیتا پور میں بھی ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ 8 جولائی کو سپریم کورٹ نے سیتا پور میں درج ایف آئی آر میں زبیر کو پانچ دن کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔ سیتا پور کے علاوہ یوپی میں زبیر کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

وہیں دوسری جانب آلٹ نیوز کے شریک بانی اور فیکٹ چیک کرنے والے محمد زبیر کو پیر کو اتر پردیش کی محمدی سیشن کورٹ نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Muhammad Zubair: محمد زبیر کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.