آج کنہیا کمار کی جانب سے ایڈوکیٹ سشیل بجاج نے کنہیا کمار کی پیشی سے استثنیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنہیا کمار کی معاشرتی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے انہیں پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔
عدالت نے کہا کہ ہم بعد میں اس درخواست پر غور کریں گے۔ دوران سماعت عمر خالد کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکیل ثانیا کمار ملزم عمر خالد اور انیربن بھٹاچاریہ کی جانب سے پیش ہوئے۔
ملزم عاقب، مجیب، عمر گل، رئیس رسول، بشارت علی، خالد بشیر کی جانب سے ایڈووکیٹ واریشہ فراست پیش ہوئیں اور ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست داخل کی۔ عدالت نے عاقب، مجیب، عمر گل، رئیس رسول، بشارت علی، خالد بشیر کو 25000 روپے کے مچلکے پر ضمانت منظور کرلی۔ واضح رہے کہ عدالت پہلے ہی کنہیا کمار، عمر خالد اور انیربان بھٹاچاریہ کو ضمانت دے چکی ہے۔