ETV Bharat / state

'اقتصادی بحران بدنظمی کا نتیجہ'

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ملک کی معیشت میں جاری گرواٹ کے پیش نظر مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔

اقتصادی بحران مودی حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ: منموہن سنگھ
author img

By

Published : Sep 1, 2019, 2:12 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:42 AM IST

منموہن سنگھ نے کہا کہ 'بھارتی معیشت میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے لیکن مودی حکومت کی اقتصادی بدنظمی کے سبب یہ کساد بازاری سے دو چار ہے۔'

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ 'ملک کا اقتصادی بحران بدنظمی کا شکار ہوا ہے۔ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ انہیں کسی طرح کی سیاست کیے بغیر ملک کو اقتصادی بحران سے باہر نکالنے کی کوشش کرنا چاہیے کیونکہ ملک طویل اقتصادی بحران کو برداشت نہیں کر سکتا ہے۔'

اقتصادی بحران مودی حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ: منموہن سنگھ
اقتصادی بحران مودی حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ: منموہن سنگھ

منموہن سنگھ نے کہا کہ 'سب سے زیادہ تکلیف دہ یہ ہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شرح نمو 0.6 فیصد ہوئی ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ہماری معیشت نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے نفاذ سے پیدا ہونے والی انسانی غلطیوں سے باہر نکل نہیں پائی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مودی حکومت کی پالیسیز کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نوکریاں جا رہی ہیں۔ آٹو موبائل سیکٹر میں 3.5 لاکھ نوکریاں چلی گئی ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'بھارت کے دیہی علاقوں میں حالات بدتر ہیں۔ کسانوں کو اپنی پیداوار کی صحیح قیمت نہیں مل رہی ہے اور ساتھ میں دیہی آمدنی میں کمی آئی ہے۔'

واضح رہے کہ منموہن سنگھ کا یہ بیان حکومت کے ذریعہ جاری ایک رپورٹ کے دو روز بعد سامنے آیا ہے، اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی رپورٹ میں بھارت کی معیشت گذشتہ چھ برسوں میں بہت سست رفتار سے بڑھی ہے۔

Intro:Body:

vc

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 1:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.