مرکزی چڑیا گھر اتھارٹی نے آج تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مشاورت جاری کی ہیں۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے نیویارک میں واقع برونکس چڑیا گھر میں ایک شیرنی میں کووڈ -19 کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
اتھارٹی نے لکھا ہے کہ ”لہذا ملک کے تمام چڑیا گھر کو ہائی الرٹ پر رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے جانوروں پر چوبیس گھنٹے نظر رکھ کر ان کے غیر معمولی رویے یا علامات کی نگرانی کی جانی چاہیے“۔
جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا سے ذاتی دفاع کے وسائل کے بغیر ان کے بالکل قریب نہ جائیں۔ اگر کوئی جانور بیمار پڑتا ہے تو اسے باقی جانوروں سے الگ رکھا جائے گا۔ جانوروں کو کھانا دیتے وقت بھی اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ ان کے ساتھ کم از کم رابطہ ہو۔
اتھارٹی نے دودھ پلانے والے جانوروں کی پیچیدہ نگرانی کرنے اور مشکوک کورونا میں مبتلا جانوروں کے ہر پکھواڑے ان کے حیاتیاتی نمونے لے کر ان کے لیے خاص طور پر بنے طبی اداروں میں جانچ پڑتال کے لیے بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان جانوروں کے حیاتیاتی نمونے لیتے وقت بچنے کے تمام اقدامات کیے جانے چاہیے۔ چڑیا گھر کے تمام ملازمین سے بچاؤ اور متاثر ہونے سے بچنے کے تمام ہدایات پر عمل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔