ETV Bharat / state

دہلی میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد - شعر و سخن کی محفل

ادبی وثقافتی تنظیم 'بارگاہ سخن' کی جانب سے جشن آزادی کے پرمسرت موقع کے تحت ابوالفضل انکلیو کے ہوٹل آئی سیز میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

دہلی میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد
دہلی میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 23, 2021, 3:42 PM IST

مشاعرہ میں مہمانان خصوصی کے طور پر حاجی تاج محمد(وائس چیئرمین اردو اکادمی دہلی) حکیم امام الدین ذکائی (نیلم دواخانہ سیلم پور) مولانا نیاز احمد قاسمی (سرائے خلیل) حاجی شمشاد احمد انصاری (سرائے خلیل) جاوید رحمانی (ایڈیٹر روزنامہ سائبان دہلی) آصف انصاری (جسولہ دہلی) وغیرہ نے شرکت کی۔

دہلی میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد

جب کہ معززین میں مفتی منصور احمد قاسمی (ڈائریکٹر سینٹ حمیرہ پبلک اسکول، ابوالفضل) آدیش تیاگی حاجی عبدالستار وغیرہ موجود تھے۔ محفل رونق انس سیفی (مالک ہوٹل آئی سیز) تھے۔ مشاعرہ میں مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر اختر الواسع (وائس چانسلر مولانا آزاد یونیورسٹی، جودھپور) کو شرکت کرنا تھا لیکن وہ کسی مصروفیت کی وجہ سے اس میں شرکت نہیں کرسکے۔

مزید پڑھیں: دہلی فسادات: عمر خالد کی ضمانت کی عرضی پر آج سماعت

معین شاداب کی صدارت میں منعقد ہونے والا یہ مشاعرہ رات آٹھ بجے سے شروع ہوا جس میں ادب وثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد رات ساڑھے دس بجے تک اس مشاعرے سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ مشاعرہ میں یوم آزادی کے ساتھ ہی طنز ومزاح سے لے کر سیاسی اور اردو کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔ جن شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان میں معروف شاعر ملک زادہ منظور، معین قریشی، اکرام جلال آبادی، شاہد انور، تحسین ثمر، عاصم کرتپوری اور ندیم خاں میواتی وغیرہ کا نام قابل ذکر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.