ETV Bharat / state

Constitution Club بھارت میں رائج تمام سکے دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں دستیاب ہیں - تمام سکے دستیاب

دہلی کوئین سوسائٹی کی جانب سے کانسٹی ٹیوشن کلب میں تین روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں دور قدیم کے سکہ، بینک نوٹ اور پوسٹل اسٹیمپ جیسی تمام تاریخی اشیاء خرید و فروخت کے لئے دستیاب ہیں یہ نمائش 15 جنوری تک جاری رہے گی۔

کانسٹی ٹیوشن کلب
کانسٹی ٹیوشن کلب
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 8:14 PM IST

مغلیہ دور حکومت کو آج تاریخ سے مٹانے کے لیے مختلف کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کبھی شاہراہوں کو تو کبھی تاریخی کتابوں کو اور کبھی عمارتوں کے نام تبدیل کرنے کی مختلف وارداتیں سامنے آ چکی ہیں۔ لیکن وہیں کچھ لوگ مغلیہ سلطنت کے دوران جاری کیے گئے مختلف دور کے سکہ جمع کرنے میں تمام اپنی زندگی سرف کر دیتے ہیں۔

کانسٹی ٹیوشن کلب
دراصل دارالحکومت دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں ایک تین روزہ 13 تا 15 جنوری 2023 تک ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دور قدیم میں رائج سکہ خاص طور پر مغلیہ دور حکومت کے سکہ اور مہریں نمائش میں دستیاب ہیں۔ایسے ہی ایک شخص سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد گذشتہ 45 برس سے قدیم دور کے سکہ جمع کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ اب ہمارے پاس مغلیہ دور حکومت کے دوران مختلف بادشاہوں کی جانب سے جاری کیے گیے سکہ موجود ہیں۔ناگپور کے رہنے والے سوہم رامٹیکے نے بتایا کہ ان کے اسٹال پر 2600 سال پرانا سکہ بھی موجود جسے تاریخ میں سب سے قدیمی سکہ کہا جاتا ہے اس کے علاوہ اشوک کے دور میں رائج کرنسی بھی دستیاب ہے۔سوہم کا کہنا تھا کہ پرانی کرنسی جمع کرنے کا ان کا شوق ان کے والد سے وراثت میں ملا ہے اس لیے وہ ملک اور بیرون ملک میں ایسی نمائشوں میں دورا کرتے ہیں وہاں اپنی کرنسی فروخت کرتے ہیں اور ساتھ ہی جو ان کے پاس دستیاب نہیں ہے اس کی خرید کرتے ہیں۔اس موقع پر نمائش میں شرکت کرنے آئے سینٹرل وقف کونسل کے ممبر رئس خان پٹھان نے کہا کہ یہ لوگ عوام کو بھارت کی تاریخی سے روبرو کرانے کا کام کرتے ہیں اس لیے میں نے انہیں پیشکش کی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو سینٹرل وقف کونسل سے درخواست دے کر نمایش کے لیے بغیر کسی عجرت کے جگہ حاصل کر سکتے ہیں۔دہلی کوئن سوسائٹی کے ممبر سید محمد اسلم نے بتایا کہ ہماری سوسائٹی گذشتہ 25 برس سے ملک کی مختلف ریاستوں میں نمائش کرتی ہے کوئن سے منسلک یہ تنظیم اپنی سلور جبلی مکمل کر چکی ہے اس موقع پر ہم ایک بار پھر سے عوام کو تاریخی وراثت سے واقف کرانے کی غرض یہ نمائش منعقد کی ہے جس میں ملک کے سو سے زائد لوگ نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔مزید پڑھیں:Janata ki Adalat at Constitution Club Delhi: دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں لگی جنتا کی عدالت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.