ETV Bharat / state

کورونا سے متعلق نئی ہدایات جاری، کنٹینمنٹ زون کے باہر تمام سرگرمیوں کی اجازت

کورونا وبا کے پیش نطر آج وزارت داخلہ کی جانب سے رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے تحت کنٹینمنٹ زون کے باہر احتیاطی اقدامات کے ساتھ اب تمام سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

کنٹینمنٹ زون کے باہر تمام سرگرمیوں کی اجازت

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 10:35 PM IST

وزارت داخلہ کی جانب سے کووڈ وبا کے خلاف پورے ملک میں چلائی جارہی مہم کے تحت نگرانی، کنٹرول اور احتیاط سے متعلق رہنما ہدایات جاری کی گئی ہے۔

اس کے تحت کنٹینمنٹ زون کے باہر احتیاطی اقدامات کے ساتھ اب تمام سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ریاستی حکومتوں کو پہلے کی طرح معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اور کنٹرول کے اقدامات پر عمل درآمد کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے بدھ کو جاری کی گئی رہنما ہدایات یکم فروری سے نافذ ہوں گی۔ ان میں موٹے طورپر پہلے سے نافذ اقدامات میں زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ حالانکہ اب سنیما ہال مکمل طورپر کھل جائیں گے، جبکہ پہلے انہیں ناظرین کی نصف تعداد کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔

سوئمنگ پل بھی اب پوری طرح کھولنے کے احکامات دیے گئے ہیں جبکہ پہلے یہ صرف کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے کھولے گئے تھے۔ بین الاقوامی فضائی سفر معمول پر لانے کے سلسلہ میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

رہنما ہدایات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ 'کووڈ وبا پر کنٹرول میں ملک نے گزشتہ چار ماہ کے دوران اب تک جو کامیابی حاصل کی ہے اسے برقرار رکھا جائے اور کسی طرح کی نرمی نہ برتی جائے۔

ریاست اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں کووڈ سے متعلق قومی پروٹوکول کو سختی کے ساتھ نافذ کریں اور ماسک لگانے، ہاتھ دھونے اور سماجی دور ی قائم رکھے جانے پر پورا زور دیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.