ETV Bharat / state

الکا لامبا کی کانگریس میں واپسی

گزشتہ اسمبلی انتخابات میں دہلی کی چاندنی چوک سے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخاب لڑنے والی الکا لامبا نے ہفتہ کے روز کانگریس میں واپسی کی۔

الکا لامبا کی کانگریس میں واپسی
author img

By

Published : Oct 12, 2019, 7:01 PM IST

کانگریس کے پارٹی معاملات کے دہلی کے انچارج پی سی چاکو کی موجودگی میں لامبا نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ کانگریس کی طلبا یونین کی تنظیم (این ایس یو آئی) سے سیاست شروع کرنے والی لامبا سنہ 2015 میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئیں اور چاندنی چوک سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں تھی۔

محترمہ لامبا نے ٹویٹ کرکے کانگریس میں شامل ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ'آج کانگریس ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ پر پہنچ کر پی سی چاکو، ضلع چاندنی چوک صدر عثمان، ضلع آدرش نگر صدر جندل جي اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ کانگریس رکن بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔'

گزشتہ ماہ انہوں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی اور گاندھی کے سامنے اپنا موقف رکھنے کے بعد وہ پارٹی میں واپس آئیں۔

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے دہلی میں خواتین کے تحفظ کو لے کر عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر نقتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'دونوں پارٹیاں مل کر ایک دوسروں کو بچا رہے ہیں، خواتین کی حفاظت کے وعدے پر دہلی کے لوگوں نے ان دونوں کو اقتدار سونپا۔ چھ برس بعد بھی دہلی بے حال ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.