ETV Bharat / state

الفلاح ہیومینٹی کا کینڈل مارچ، قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ - urdu news

ہاتھرس واقعے کے خلاف پورے ملک میں سیاسی و سماجی تنظیموں کا مسلسل احتجاج و مطاہرہ جاری ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 12:10 PM IST

اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں ایک 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعہ نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور یہ معاملہ روز بروز شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

اس واقعے کے خلاف متعدد سیاسی ،سماجی اور مختلف این جی او کا مسلسل احتجاج و مظاہرہ جاری ہے۔

سیاسی و سماجی تنظیموں کا مسلسل احتجاج

اس سلسلے میں نوئیڈا کی معروف سماجی تنظیم الفلاح ہیومینٹی کونسل نے ہاتھرس متاثرہ کی یاد میں نوئیڈا سیکٹر 22 چوڑا موڑ سمترا اسپتال سیکٹر 22 سے اڈوب چوراہے کینڈل مارچ کیا اور متوفی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تنظیم کی قومی صدر ڈاکٹر زینت انصاری نے اس موقع پر کہا کہ قاتلوں کو فوری طور پر پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے تا کہ دنیا کے لیے عبرت ہو اور متاثرہ کے اہل خانہ کو انصاف مل سکے۔

ان کے ہمراہ ریحانہ علی ، جاوید خان ، ایس ڈی خان ، ساجد علی ، دلشاد انصاری ، محمد زید حسن ، محمد عرفان ، گلاب خان وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.