دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق فضا میں آلودگی کے اضافے کے ساتھ قومی دارالحکومت میں ہوا کا معیار خراب ہوتا جارہا ہے اور دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی ناقص زمرے میں ہے۔
سنٹرل آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئ) روہنی میں 346 ، آر کے پورم میں 329 ، آنند وہار میں 377 ، اور منڈکا میں 363 ریکارڈ کیا گیا ، یہ چاروں ہی انتہائی ناقص طبقے میں شامل ہے۔
قومی دارالحکومت میں آئی ٹی او ٹریفک سگنل سے 26 دن کے لئے "ریڈ لائٹ آن گاڑی " مہم کا آغاز کرتے ہوئے رائے نے دہلی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری سے کام کریں اور ٹریفک سگنل پر ایندھن کو جلانا بند کریں ۔ عام آدمی پارٹی(آپ)حکومت کی اس مہم کا مقصد دارالحکومت کے 100 ٹریفک سگنلز پر زمینی سطح پر آگاہی پھیلانا ہے۔ یہ مہم 15 نومبر تک چلے گی۔
اس کے ساتھ ہی ، دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے بھی دارالحکومت کے شہریوں کو فضائی آلودگی سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں شامل کرنے کے لئے پیر سے شروع کی جانے والی ایک مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
قومی دارالحکومت دہلی میں ائیر کوالٹی (AQI) دھیرے دھیرے بیحد خراب ہوتی جا رہی ہے۔ اس سے دہلی میں لوگوں کا صاف ستھری آب وہوا میں سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ اس کے پیش نظر بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر آلودگی کے پیش نظر لوگوں کی آنکھوں میں جلن تک ہونے لگی ہے۔ آلودگی کا عالم یہ ہے کہ کئی مقامات پر وزیبلٹی کافی کم ہو گئی ہے۔ صبح صبح دھند چھانے کی وجہ سے سڑکوں پر دکھائی دینا مشکل ہو گیا ہے۔
قومی دارالحکومت کے موسم میں سردی کا اثر بڑھنے کے ساتھ لوگوں کو دوگنی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ ایک طرف بڑھتی ہوئی آلودگی سے آب و ہوا روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے ، جبکہ کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسزمیں بھی گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔