ETV Bharat / state

دیوالی کے دن دہلی کی فضا کا معیار بے حد خراب

author img

By

Published : Nov 14, 2020, 9:56 PM IST

دہلی-این سی آر میں دیوالی کے دن بھی فضا کا معیار بےحد خراب رہا۔ سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق صبح نو بجے فضا کا ایئر کوالیٹی انڈیکس 369 درج کیا گیا۔

Delhi AQI
Delhi AQI

سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ(سی پی سی بی) کے مطابق دہلی کے مختلف علاقوں میں صبح دس بجے ایئر کوالیٹی انڈیکس 400 سے زیادہ درج کیا گیا۔ دہلی کے آنند وہار میں 429، آئی ٹی او میں 406، علی پور میں 422، منڈکا میں 405 درج کیا گیا۔

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل شہروں گروگرام، غازی آباد، نوئیڈا اور فرید آباد سے ملحق شہروں میں بھی ہوا کا بہت کم معیار ریکارڈ کیا گیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

سرکاری اداروں نے جمعہ کو دارالحکومت میں پٹاخے پھوڑنے اور فروخت کے خلاف مہم چلائی گئی تھی۔ اس دوران ایجنسیوں نے جرمانے بھی لگائے اور پٹاخے ضبط کر لیے۔ ایجنسیاں آج بھی اپنی مہم پر جاری رکھے گی اور اگلے احکامات تک پٹاخوں کے استعمال اور فروخت پر پابندی ہوگی۔

سی پی سی بی کی ٹیمیں بھی آلودگی پر نظر رکھے ہوئے ہے اور آلودگی کنٹرول کے اقدامات پر عمل کی سمت میں کام کررہی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دہلی میں آج صبح کم از کم درجہ حرات 9.7 ڈگری سیلسیس اور نمی کی سطح 93 فیصد درج کی گئی۔ صبح کے وقت دہلی میں دھند چھائی رہی جس سے حالات اور خراب ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دہلی میں بادل چھائے رہنے اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے جس سے فضا کے معیار میں بہتری ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.