ایئر مارشل پربھاکرن نیشنل ڈیفنس اکیڈمیNational Defense Academy پنے سے گریجوئیٹ ہیں، انہوں نے فضائیہ کے جنگی طیارہ کے پائلٹ کے طور پر دسمبر 1983 میں کمیشن لیا تھا۔ وہ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی کے سابق طالب علم ہیں۔
مگ۔21 جنگی طیارہ Mikoyan-Gurevich MiG-21 کے پائلٹ اور اے زمرہ کے فلائٹ انسٹرکٹر رہ چکے ایئر مارشل پربھاکرن کو تقریباً 5000گھنٹے کی پرواز کاتجربہ ہے۔
انہوں نے 38برسوں سے زیادہ مدت کی سروس میں کئی اہم کمان اور اسٹاف تقرریوں پر کام کیا ہے جس میں دو فلائنگ بیس کی کمان اور 'سوریہ کرن' ایروبوٹک ٹیم شامل ہیں۔ وہ اسٹاف کالج، ویلنگٹن میں انسٹرکٹر اور کالج آف ایئر وارفیئر کے کمانڈنٹ رہ چکے ہیں۔
وہ مصر کے قاہرہ میں واقع بھارتی مشن میں دفاعی اتاشی، اسسٹنٹ چیف ایئر فورس (انٹلی جنس)، ڈائرکٹر جنرل (معائنہ اور سیکورٹی) اور گاندھی نگر میں واقع ساوتھ ویسرن ایئر کمانڈ کے سینئر ایئر پرسنل افسر کے طورپر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
ویسٹرن ایئرکمانڈ ہیڈکوارٹر میں نئی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے ایئر مارشل پربھاکرن فضائیہ اکادمی کے کمانڈنٹ تھے۔ انہیں فضائیہ میڈل اور اتی وششت سیوا میڈل سے نوازا جاچکا ہے۔ انہیں یہ ذمہ داری ایئر مارشل امت دیو کے ریٹائر ہونے کے بعد دی گئی ہے۔
یو این آئی